شان امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
وہ آدھی دنیا کا حکمراں تھا، وہ حکمراں بھی مگر کہاں تھا
بپھرتی موجوں پہ حق پرستوں کی سادہ کشتی کا بادباں تھا
بڑا مبارک ہے نام اس کا ، ستاروں جیسا مقام اس کا
وہ شاہیں صفت مجاھد جو سُوئے منزل رواں دواں تھا
اُبھرتے سورج سے تاج مانگا سمندروں سے خراج مانگا
کسے خبر ہے کہ اس کا سکہ جہاں میں جاری کہاں کہاں تھا
حسن سے پوچھو، علی سے پوچھو تم اس کے بارے نبی سے پوچھو
اندھیری سب میں چراغ بن کر جو ساری دنیا میں ذوفشاں تھا