سورۃ الاحزاب

  • Work-from-home

Zia_Hayderi

TM Star
Mar 30, 2007
2,468
1,028
1,213
سورۃ الاحزاب
(مدنی ہے اس میں ۳۷ آیات ہیں)۔

کفار کے لشکر نے شوال ۵ ؁ھ میں مدینہ منورہ پر حملہ کردیا۔ اس غزوئہ کو غزوۂ احزاب بھی کہا جاتا ہے اور غزوئہ خندق بھی ۔
(سورۃ الاحزاب ) بائیسویں پارہ کا آغاز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے ذکر سے ہے۔ جب فتوحات کا دور شروع ہوا تو ازواجِ مطہرات نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں درخواست پیش کی کہ ہمارے وظیفہ اورنان ونفقہ میں کچھ اضافہ کردیا جائے۔ اس پر انہیں دوباتوں میں سے ایک کا اختیار دیاگیا یا تو وہ خوشحال کی زندگی گزارنے کیلئے آپ سے جُدا ہوجائیں یا پھر فقرو قناعت کے ساتھ زندگی بسر کریں اور اپنی نظر آخرت پر رکھیں۔ تمام ازواجِ مطہرات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت وآخرت کی زندگی کو ترجیح دی۔ اس سورۃ مبارکہ میں دیگر مضامین کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امتیازی خصوصیات بیان کی گئی ہیں اور آپ کی ذاتِ والا تبار پر درود وسلام بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سورۃ میں پہلے امہات المومنین کو حجاب کا حکم دیا گیا پھر عمومی طورپر ہر مسلمان عورت کو حجاب اختیا ر کرنے کیلئے کہاگیا۔
سورۃالسبا (مکی ہے اس میں ۴۵آیات ہیں)۔ اس سورۃ میں اہل سباء کا واقعہ بیان ہوا ہے۔ اسی وجہ سے اسکا نام سورۃ سبارکھا گیا۔ حضرت دائود اور حضرت سلیمان علیہم السلام اور اہل سباپر اللہ نے اپنی نعمتوں کا تذکرہ فرمایا ہے۔ گویا کہ اس حقیقت کا اظہار کیا گیا ہے کہ اللہ کے مومن اور شاکر بندے پر جب نعمتیں اترتی ہیں تو اُنکا طرزِ عمل کیا ہوتا ہے؟ اور جب ایک منکر اور کافر کو نعمتیں دی جاتی ہیں تو وہ کیا کرتے ہیں؟ حضرت دائود اور حضرت سلیمان علیہم السلام کو اللہ نے بے شمار معجزات، کمالات عطا فرمائے اور انکے ساتھ ساتھ وقت کاحکمران بھی بنایا لیکن دونون باپ بیٹا ایک لمحے کیلئے بھی اللہ کے ذکر سے غافل نہ ہوئے اور کبھی بھی اُسکے شکر سے دست کش نہ ہوئے جبکہ اہل سبا کو رزق کی فراوانی دی گئی۔ صحت افزا آب وہو ا، زرخیز زمین، پھلدار باغات عطا کیے گئے۔ سازگار موسم دیا گیا ۔ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے مناسب انتظام عطا کیا گیا، لیکن انہوں نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا نہ کیا بلکہ ناشکری پر اُترآئے۔ پھر وہی ہوا جو ایسے نافرمان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے کہ اللہ کے عذاب نے انہیں آلیا اور وہ تباہ وبرباد ہوگئے۔ اس قصہ میں نعمتوں کی فراوانی میں گُم ہو کر اللہ کو بُھول جانیوالے ہر فرد اور ہر قوم کیلئے عبرت کا سامان ہے۔
سورۃالفاطر (مکی ہے اس میں ۵۴ آیا ت ہیں)۔ اللہ فاطر السمٰوٰ ت والارض یعنی اللہ زمین وآسمان کا پیدا کرنیوالا ہے اس سورۃ میں توحید ِ باری تعالیٰ کے دلائل، اسکے وجود پر دلائل، شرک کی بنیادوں کی بیخ کنی اور دینِ حق پر قائم رہنے کی تا کید ہے۔
 
Top