سایہ میلوں پہ پھیل جانے سے
کوئی بونا بڑا نہیں ہوتا
خاص لوگوں سے عرض ہے اتنی
راہ میں کوئی پڑا نہیں ہوتا
آس بندے کو مار دیتی ہے
وقت کوئی کڑا نہیں ہوتا
خاک خصلت سے بس چمکتی ہے
کوئی ہیرا جڑا نہیں ہوتا
یار کوئی بھی وقت پر عابی
دائیں بائیں کھڑا نہیں ہوتا
::::::::::::::::::::::
عابی مکھنوی
کوئی بونا بڑا نہیں ہوتا
خاص لوگوں سے عرض ہے اتنی
راہ میں کوئی پڑا نہیں ہوتا
آس بندے کو مار دیتی ہے
وقت کوئی کڑا نہیں ہوتا
خاک خصلت سے بس چمکتی ہے
کوئی ہیرا جڑا نہیں ہوتا
یار کوئی بھی وقت پر عابی
دائیں بائیں کھڑا نہیں ہوتا
::::::::::::::::::::::
عابی مکھنوی