ریمنڈ ڈیوس سی آئی اے کا ایجنٹ ہے، امریکا کا &a

  • Work-from-home

SK786

Newbie
Feb 18, 2011
105
61
0
Mianwali, pakistan


ریمنڈ ڈیوس سی آئی اے کا ایجنٹ ہے، امریکا کا اعتراف



امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ ا مریکی حکام نے ریمنڈ ڈیوس کے سی آئی اے کے لئے کام کر نے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ محکمہ خارجہ نے خبر کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے ریمنڈ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس دو برس سے سی آئی اے کے لیے کام کر رہا تھا۔ وہ لاہور سمیت ملحقہ شہروں میں انتہاپسند گروپوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا تھا۔ ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سی اۡٓئی اے سے پہلے ریمنڈ بدنام زمانہ سکیورٹی فرم بلیک واٹر کے لیے کام کرتا رہا۔ اخبار کے مطابق لاہور میں ریمنڈ سی آئی اے کے دیگر پانچ کنٹریکٹرز کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ امریکی عہدے دار نے بتایا کہ ڈیوس کو پاکستان سے واپس لانا بہت مشکل ہے جبکہ پاکستان میں ریمنڈ کی جان کو خطرہ ہے۔دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ نے ریمنڈ کے بارے میں اخباری خبروں کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس کی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں بھی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ لاہور میں محفوظ ترین مقام پر ہے اور اس کی حفاظت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔





امریکی وزیر خارجہ کا وزیر اعظم کو فون، ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ اٹھایا





امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے ایک بار پھر ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کا معاملہ قانون اور انصاف کے مطابق حل ہو گا۔

ہیلری کلنٹن کی طرف سے وزیر اعظم کو کیے جانے والے فون میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کو وسعت دینے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن نے ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھاتے ہوئے سفارتی استثنیٰ دینے اور ریمنڈ کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔ تاہم وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدلیہ کے پاس زیر سماعت ہے۔ عدالتیں قانون اور انصاف کے مطابق جو بھی فیصلہ کریں گی حکومت اس پر عمل کرے گی۔
 
  • Like
Reactions: nrbhayo
Top