ريڈيو نے دس بجے شب کے خبر دی عيد کی

  • Work-from-home

Zee Leo

~Leo ! The K!ng~
Banned
Aug 1, 2008
56,471
23,637
713
Karachi
ريڈيو نے دس بجے شب کے خبر دی عيد کی
عالموں نے رات بھر اس نيوز کی ترديد کی

ريڈيو کہتا تھا سن لو کل ہماری عيد ہے
اور عالم کہتا تھا يہ غیر شرعی عيد ہے

دو دھڑوں ميں بٹ گئے تھے ملک کے سارے عوام
اک طرف مقتدی تھے اک طرف سارے امام

بيٹا کہتا تھا کہ کل شيطان روزہ رکھے گا
باپ بولا تيرا ابا جان روزہ رکھے گا

بيٹا کہتا تھا ميں سرکاری افسر ہوں جناب
روزہ رکھوں گا تو مجھ سے مانگا جائے گا جواب

باپ يہ کہتا کہ پھر يوں بام پر ايماں کے چڑھ
روزہ بھی رکھ اور روزہ ميں نماز عيد پڑھ

آج کتنا فرق فل اسٹاپ اور کامے ميں تھا
باپ کا روزہ تھا بيٹا عيد کے جامے ميں تھا

اختلاف اس بات پر بھی قوم ميں پايا گيا
چاند خود نکلا تھا يا جبراً نکلوايا گيا تھا

 
Top