رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کے نام صدر اوبامہ کا پیغام

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
رمضان کے موقع پر صدر باراک اوبامہ کا پیغام
ایک نئے چاند کی رویت کے بعد رمضان کے آغاز کے موقع پر میں اورمشعل اوبامہ ، امریکہ اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں ۔
یہ مہینہ روحانی پاکیزگی، عفوودرگزر،صبروتحمل ،بردباری، اور نسبتاََ کم خوش قسمت افرادکے لیے ہمدردی اور معاشرتی یگانگت کے فروغ کا بہترین موقع فراہم کر تا ہے۔ ہر سبق کی اپنی اہمیت ہے اور یہ سب مل کر ایک پُرامن کل کو جنم دیتے ہیں۔ یہ سال کا وہ وقت بھی ہے جب خاندان اور ہمسائے بہترین کھانوں کے ساتھ دستر خوان پر افطار کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مسلمان کمیونٹی بھی ہمارے معاشرے کی طرح متنوع ہے۔ یہاں ایسے مسلمان بھی موجود ہیں جن کی جڑیں بھی اتنی ہی پرانی ہیں جتنی امریکی قوم کی اساس اور ایسے بھی ہیں جو ابھی ابھی یہاں آئے ہیں۔ ڈاکٹرز ، وکلاء ، فنکار ، اساتذہ، سائنسدان، کمیونٹی منتظم ، سرکاری ملازمین اور فوج کے اہلکار سب ہر روز مغرب کے وقت امریکہ کے مختلف شہروں میں اکٹھے روزہ افطار کریں گے۔
یہ وقت جب امریکہ میں بسنے والے مسلمان مقدس ماہ کو منا رہے ہیں، ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب ایک امریکی خاندان کا حصہ ہیں۔ میں ،اُن لوگوں کے خلاف جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں یا ہماری مذہبی یا شہری آزادی پر قدغن لگانا چاہتے ہیں،مکمل تندہی کے ساتھ امریکی مسلم کمیونٹیز کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ میں بلا امتیاز مذہب اور رنگ ونسل تمام امریکیوں کے شہری حقوق کی حفاظت کے لیے پر عزم ہوں۔میں اپنی مشترکہ انسانیت ، امن اور سب کے لیے انصاف کی روایت میں ساتھ کھڑا ہوں ۔
غوروفکرکے اس مہینے میں ہم دنیا بھر اور ہمارے ہمسائے میں تنازعات سے متاثرہ علاقوں کے ان لاکھوں لوگو ں کو فراموش نہیں کر سکتے جو اپنے گھر سے دربدر ہو چکے ہیں۔ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس بار رمضان کے روزوں میں اپنے گھروں کے آرام سے محروم رہیں گے اور عید بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ نہیں گزار سکیں گے۔ ہم سب کو مل کر اُن افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کام کو جاری رکھنا ہو گا ۔ یہ مقدس وقت ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہمیں ہر انسان کی عظمت کو یقینی بنانے کے اپنے مشترکہ فرض کو ادا کرنا ہو گا۔ ہم اپنے ملک میں تارکین اور پناہ گزین افراد بشمول مسلمانوں کو خوش آمدید کہتے رہیں گے۔
جیسا کہ میں اپنے پورے عرصہ صدارت میں کرچکا ہوں ،میں اس خاص موقع پربھی رمضان کے اختتام پر عید کی تقریب میں وائیٹ ہاؤس کے دروازے امریکی مسلمانوں پر کھولنے کا منتظر ہوں– بحیثیت صدر اپنی انتظامیہ کے آخری رمضان کی خوشیا ں منانے کے لیے اس سے بہتر کوئی اور طریقہ میرے ذہن میں نہیں آتا کہ میں امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کروں ۔ رمضان کریم.
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

 
Top