دہشت گرد کون؟...

  • Work-from-home

ENCOUNTER-007

Newbie
Feb 10, 2011
516
834
0
Medan e Jihad
دہشت گرد کون؟...
حرف بہ حرف…علی مسعود سید
ذمہ داری کے احساس نے جسے سانسیں گننے پر مجبور کررکھاہواور جو یہ یقین رکھتا ہو کہ جسم کی موت کبھی بھی نظریے کی موت نہیں ہوا کرتی ،تم اسے کیسے ماروگے ؟ کیاہے مجاہدوں کی زندگی ؟ہوس زندگی ِہر گزنہیں،عیش و عشرت میں غرق بھی نہیں اورزندگی سے فراربھی نہیں ۔”زندگی “ ہر حال میں مالک کا شکر،اپنے رب کی مرضی پرراضی ،مگرحیات بعد از موت پر ایمان ایسا کہ ہر پل انتظار سا رہتا ہے ۔ روح کاپرندہ وجود کے پنجرے میں پھڑپھڑاتا ہے …جس کی شوقِ ِشہادت کا عالم یہ ہو، توتم اسے موت کا ذائقہ کیا چکھاوٴگے ؟عربوں کا بے تاج بادشاہ ،اسامہ بن لادن جسے امریکہ پہلے بھی کئی بار مارچکا ہے مگروہ زندہ ہی رہا،اب پھر اسے مارا گیاہے ،لیکن وہ مرنے والا نہیں۔
پاکستان کے لیے شرمناک یہ نہیں کہ یہاں اسامہ قتل کردیے گئے بلکہ شرمناک یہ ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ وہ آئے،آپریشن کیا اور چلے گئے ،ہمیں کسی چیز کا پتہ نہیں ؟ملک کی پاسداری کی ذمہ دار اعلیٰ عسکری قیادت سے استعفےٰ کامطالبہ درست ہے ۔یعنی کوئی تو حد ہوتی کہ کوئی حد ہی نہیں ؟ادارے کو کچھ نہیں ہوتا،ان کے بعد بھی جو آئیں گے وہ بھی پاک فوج سے ہوں گے مگر کم از کم یہ رواج توہوجائے گا کہ ملک کے بارے میں اتنی بڑی کوتاہی کا مطلب ذاتی طور پر نقصان بھی ہے ۔مگر چندنمک خوار گلوکار افراد کو بچانے کے لیے ،ادارے کوان سے مشروط کررہے ہیں۔ اب بنیادی باتوں کا پرچہ حل کرتے ہیں ،
سوال :کیا امریکہ ہمارا دوست ہے یا دشمن ؟جواب: امریکہ ہمارا دوست مگر درحقیقت ہمارا دشمن۔ہر سنگین مسئلے کو نظرانداز کرنے والے یاد رکھیں کہ واحد ایٹمی اسلامی ملک ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟سب سے بڑاخدشہ یہ تھا کہ تیل کی طاقت اور ایٹمی طاقت ایک نہ ہوجائے ۔
کہیں یہ عروج دوسرے شعبہ ہائے زندگی میں عروج کا باعث نہ بن جائے ۔کہیں سر اٹھانے کا مقصد خود انحصاری نہ بن جائے۔وہ ہمیں کھوکھلا کر رہا ہے ،زمینی حقائق کے ٹھیکے دار گمراہ کر رہے ہیں کہ صرف بھارت کی طرف توجہ دینی ہے ، حالانکہ جانتے ہیں کہ امریکہ ہمیں کھوکھلا کر چکا ہے ،اور یہ سکت باقی نہیں رہنے دے گا کہ ہم ان کے سامنے اپنے وجود کو بچانے کی کوشش کر سکیں۔فکری تیس مار خاں بتائیں ،جب آپ کے ہاتھ ،پیرباندھ دیے جائیں ،آنکھوں اور منہ پر کس کر پٹی باندھ دی جائے اور خون کے پیاسے کتے چھوڑ دیئے جائیں تو اس وقت آپ کی یہود سے متاثر اعلیٰ دماغی کیا رنگ دکھائے گی ۔عقل کے اندھو!کچھ تو آگے دیکھو؟عرصہ حیات تنگ ہو رہا ہے ،دو ہی راستے ہیں ،مکمل اطاعت و غلامی یا مکمل آزادی۔ان دو نوں فیصلوں میں جس قدر تاخیرہو گی ،خسارہ ہی خسارہ ہے ،ذلت بھی اور اذیت بھی اور بد ترین انجام یہ ہوگا کہ آپ کوبھارت کے ساتھ بانٹ کر کھایا جائیگااوربھارت اس کے بدلے میں کیا کچھ کرنے کو تیار نہیں ہوگا۔”ٹوٹتا پاکستان خود امریکہ کے حق میں نہیں “ کا گانا گانے والے بھول گئے کہ پڑوس میں بھارت جیسا ساتھی موجود ہے۔
سوال :اسامہ پاکستان کادشمن تھا؟
نہیں ،اسامہ بن لادن پاکستان کے دشمن کا دشمن تھا۔کیونکہ پاکستان کا فیصلہ کرنے والے ،پاکستان کے دشمن کے دوست ہیں، اس لیے وہ پاکستان کا دشمن قرار دیا گیا۔
اسامہ کی امریکہ سے دشمنی کا آغاز کیسے ہوا؟
اسامہ نے امریکہ سے کہا تھا کہ وہ اپنی افواج ،سعودی عرب سے نکال لے،وہ اپنے وطن میں امریکی درندوں کا وجود برداشت نہیں کر سکتا تھا ،یہاں سے اسامہ کی امریکہ کی جنگ کا آغاز ہوا۔حقیقت یہی ہے کہ سعودی عرب پر قبضہ کر کے امریکہ ،یہودیوں کے خواب کو شرمندہ تابیر کرنا چاہتا ہے اوربراہ راست تیل کی دولت کو اپنی گرفت میں رکھنا چاہتا ہے ۔چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان سمیت دنیا کی مسلم اکثریت ،مکہ و مدینہ کی مقدس سرزمین پر امریکی افوج کو برداشت نہیں کرسکتے ،فرق صرف یہ ہے کہ ہم باتیں کرتے رہتے ہیں اوروہ امریکی طاغوت سے ٹکرگیا۔یہ بھی حقیقت ہے کہ اکثریت امریکہ کو نہیں،اسامہ کو حق بجانب سمجھتی ہے۔
دہشت گرد کون ہے ؟
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ،اس کے بازو ئے قاتل اسرائیل کے مظالم نے عالم اسلام ،بالخصوص عرب ممالک میں جہادی پیدا کیے۔دنیا میں مسلسل بد امنی کا موجب اور آج تک کروڑوں انسانوں کا قاتل امریکہ کی دہشت گردی کے جواب میں کیا اشتعال پیدا نہیں ہوگا ؟اصل دہشت گردی واہ ،واہ اور جوابی دہشت گردی توبہ ،توبہ اور ہم بد ترین کمی کمین لکھاری ،آقا کے اشارے سے پہلے ہی ،لفظوں کی ”پنڈ “ اٹھا کر دوڑ پڑتے ہیں ،غلیظ فکری ٹوکریوں میں اپنے آقاوٴں کا گند اٹھاتے ہیں پھر انسانی خون سے کشید بخشی گئی شراب کے نشے میں جھومتے ہیں ۔
زمینی حقائق کیا ہیں؟
زمینی حقائق کے افلاطونوں کے دھوکے میں مت رہیں۔ امریکہ کی مدد سے کبھی بھی آپ بھارت کے برابر کھڑے نہیں ہو سکیں گے ۔امکانات کی دنیا اس قدر تنگ بھی نہیں۔ اپنے دوست نمادشمن سے جا ن چھڑائی جائے،آپ کو مارے جانے کا ڈر ہے جب کہ وہ آپ کو سو فیصد مار رہا ہے ۔افغانستان میں بھارت کو شریک کیا جائے گا،ایٹمی اثاثوں کو کسی صورت ہضم نہیں کیا جائے گا،ملک توڑ دیا جائے گااورتب بھارت کی شرکت میں اضافہ کیا جائے گا۔فوری فیصلہ کرنا ہوگا ،مکمل آزادی یا مکمل غلامی دوسرا کوئی راستہ نہیں۔

 
Top