سعودی عرب کے پہلے فرماں روا کنگ عبدالعزیز کی تصویر سے مزین 3 ٹن وزنی کیک کو 35 باورچیوں نےتیارکیا۔ فوٹو: فائل
سعودی عرب نے کچھ دن قبل اپنے 83 ویں سالانہ قومی دن کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا کیک بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رکھے گئے اس کیک کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے سب سے بڑے کیک کا اعزاز دیا ہے۔
سعودی عرب کے پہلے فرماں روا کنگ عبدالعزیز کی تصویر سے مزین تین ٹن وزنی اس کیک کو 35 باورچیوں نے مل کر چار دن کی محنت کے بعد بنایا اور اس سے دس ہزار کے قریب افراد کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب کے نقشے کے مطابق بنایا گیا یہ کیک 12میٹر لمبا اور نو میٹر چوڑا ہے۔ کیک مجموعی طور پر 102مربع میٹر جگہ پر پھیلا ہوا ہے اور اس کا حجم 16.2کیوبک میٹر ہے۔