درندگی کا ڈیمنسٹریشن

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313
kj.jpg

داعش تک پیغام ٹھیک طرح پہنچانے کے لیے ضروری تھا کہ باقاعدہ خون کی ہولی کھیلی جائے۔ چن چن کر بچوں کا قتل کیا جائے تاکہ داعش طالبانی سفّاکی سے متاثر ہو، اور ساتھ ہی میڈیا اسے بھرپور کوریج بھی دے۔
سولہ دسمبر کا دن ہمارے لیے قیامت صغریٰ ہی تو تھا۔ کل کی رات ایسی کوئی آنکھ نہ ہوگی جو اشکبار نہ ہو۔ سولہ دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن رہا ہے اور کل اس کی سیاہی مزید گہری ہوگئی۔ جو ایک سو تیس معصوم جانیں ختم ہوئیں خدا ان کے والدین کو صبر عطا کرے لیکن وہ سینکڑوں جو بچ گئے، ان کی زندگی شاید پھر کبھی نارمل نہ ہوپائے۔ اپنے ساتھیوں کی قبر کی مٹی تمام عمر ان کے دلوں میں تازہ رہی گی۔

سولہ دسمبر کی رات ہم سب نے بڑی اذیت میں گزاری ہے۔ سب ہی پر ملی جلی کیفیت طاری تھی لیکن ان جذبات پر سب سے غالب عنصر لاچارگی کا تھا۔ ہم سب کو اس وقت اپنی بیچارگی پر سخت غصّہ تھا، ہم سب ہی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے تقریباً محروم تھے لیکن آج ہمیں ٹھنڈے دل و دماغ سے حالات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

ہم کل سے یہی سن رہے ہیں کہ یہ سب شمالی وزیرستان میں ہونے والی فوجی کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ آرمی اسکول پر طالبانی حملہ دراصل انتقامی کارروائی ہے۔ کیا واقعی ایسا ہی ہے؟

ذرا غور کریں کیا اس سے پہلے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں بچے ہلاک نہیں ہوئے؟ آل سینٹس چرچ پشاور پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی تھی جو وہاں اپنے والدین کے ساتھ عبادت کرنے آئے تھے۔ ہزارہ زائرین پر ہونے والے حملوں میں بچے بھی نشانہ بنتے ہیں۔ لیکن ان حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی حیثیت ثانوی سی ہوتی ہے۔ میرے لہجے کی تلخی کو تھوڑی دیر کے لیے نظرانداز فرمائیں اورحالات کا جائزہ لیں۔

چلیں ذرا دو مہینے پیچھے کی طرف چلتے ہیں۔ رواں سال اکتوبر میں عید الاضحٰی کے موقع پر طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے داعش کے ساتھ حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان میں داعش کو بھائی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے ترجمان طالبان نے تنظیم کو اس کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔ طالبان کی طرف سے داعش کی حمایت کے بعد ملک بھر میں داعش حمایتی وال چاکنگ کا سلسلہ سا چل نکلا اور پاکستان میں داعش کی موجودگی کی خبریں/افواہیں پھیل گئیں۔

ضربِ عضب کے آغاز سے اب تک پاکستانی طالبان (جنہیں خطّے کی ایک خطرناک طاقت سمجھا جانے لگا تھا) کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کا نیٹ ورک محدود ہوگیا ہے۔ ایسی صورت میں انتہا پسند جنگجو داعش کی جانب زیادہ راغب ہوگئے ہیں۔ داعش میں شمولیت سے شدّت پسندوں کو اپنا مفاد زیادہ نظر آرہا ہے۔ داعش کی لیڈرشپ القاعدہ اور طالبان کی طرح بوڑھی اور محتاط نہیں ہے۔ ان کے پاس بہترین پروپیگنڈا مشینری اور سفاک ترین قاتل موجود ہیں۔

داعش الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی طاقت سے بھی اچھی طرح واقف ہے جنہیں صرف خون خرابہ دکھانے میں دلچسپی ہے۔ داعش کے پاس وہ سب کچھ ہے جو انتہا پسند جنگجوؤں کے لیے مقناطیسی کشش رکھتا ہے۔ نقل و حرکت کی آزادی، قتل و غارتگری کی آزادی، عیش و عیاشی کی آزادی۔ یہ چیزیں القاعدہ اور طالبان میں شامل نچلے درجے کے جنگجوؤں کو میسر نہیں، اور یہی وجہ ہے کہ نئی نسل کے انتہا پسند داعش کی طرف زیادہ مائل ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ اس تنظیم کو جوائن کر رہے ہیں۔

پشاور سانحے سے دو دن قبل، آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک کیفے کو یرغمال بنانے والا ایرانی شخص ہارون مونس، داعش کی حمایت حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اسی طرح پچھلے دنوں انڈیا میں گرفتار ہونے والا 'شامی وٹنس' بھی داعش کا ہی پرستار تھا۔



داعش اور القاعدہ کے بیچ جنوبی ایشیاء پر اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے مسلسل رسہ کشی چل رہی ہے۔ طالبان نے ایک طرح اول الذکر کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا کر اسے پاکستان میں اپنی خدمات کی پیشکش کی۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ داعش خالی خولی باتوں سے متاثر ہونے والی نہیں، اسے کارکردگی دیکھنا پسند ہے۔

اب ان تمام باتوں کو اگر مد نظر رکھا جائے تو پشاور سانحے کے پیچھے طالبان کے اصل عزائم صاف نظر آتے ہیں۔ یہ کارروائی آرمی سے بدلہ لینے کے لیے ہرگز نہ تھی اور نہ ہی اسکول کو کمزور ٹارگٹ کی وجہ سے منتخب کیا گیا تھا۔ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ اچھی طرح جانتا تھا کہ آرمی اسکول میں ایک بار اندر گھس جانے کے بعد حملہ آوروں کا زندہ باہر نکلنا ناممکن ہے۔ اس لیے یرغمالی کارروائی کی بجائے مارو اور مرجاؤ کا منصوبہ تشکیل دیا گیا۔

فدائی منصوبے پر تو خودکش بم دھماکے کے ذریعے بھی عمل کیا جاسکتا تھا۔ آسان کام تھا کہ چھٹی کے وقت دو خودکش حملہ آور اسکول کے گیٹ کے پاس خود کو اڑا دیتے۔ لیکن اس طرح اصل گروہ تک پیغام ٹھیک طرح نہ پنہچتا۔۔

اور وہی ہوا معصوم جانوں کا قتل کر کے طالبان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی داعش کی طرح سفّاک قاتل ہیں۔ ان کے دلوں میں رحم نام کی کوئی چیز نہیں۔ ٹھیک داعش ہی کی طرح اپنے مکروہ عمل کو جائز قرار دینے کے لیے اسلامی تاریخ کی مثالیں بھی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب انہوں نے اپنے آقاؤں کی آنکھوں پر یہ کہہ کر پردہ ڈال دیا ہے کہ یہ سب ضرب عضب کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔ اگر واقعی یہ انتقامی کارروائی ہے تو افغان طالبان اتنے برہم کیوں ہیں؟

پشاور سانحے پر افغان طالبان کی برہمی صاف بتا رہی ہے کہ جو کچھ ہم خبروں اور تجزیوں میں سن رہے ہیں مکمّل سچ نہیں۔ افغان طالبان بھی ہوا کا رخ دیکھ رہے ہیں اور یہ جان گئے ہیں کہ پاکستانی طالبان کا جھکاؤ داعش کی طرف زیادہ ہوگیا ہے اور یہ سب کچھ خود کو داعش کا منظورنظر بننے کی کوشش ہے۔

ناہید اسرار
 

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313
@MisS_KhaN @Don @Pari @Hoorain @RedRose64 @Mahen @STAR24 @*Sarlaa* @Kachu maasi @whiteros @namaal @Shiraz-Khan
@Abidi @Sid_diQa @Iceage-TM @Toobi @i love sahabah @Prince-Farry @Babar-Azam @AM_ @Princess_Nisa
@NamaL @Fa!th @MSC @Armaghankhan @yoursks @thefire1 @nighatnaseem21 @Fanii @naazii @lovely_eyes
@Hira_Khan @MIS_MaHa @junaid_ak47 @Guriya_Rani @Azeyy @Gul-e-lala @maryamtaqdeesmo @7thSky @Poetry_Lover
@shzd @p3arl @Fantasy @Atif-adi @Lost Passenger @marzish @Afrasyyab @Pakhtoon @foggy @Nadaan_Shazie @soul_snatcher
@Rubi @*fajar* @Tariq Saeed @Mas00m-DeVil @Wafa_Khan @amazingcreator @marib @Zaryaab @Rukh-E-Aaftaab
@S_ChiragH @Binte_Hawwa @sweet_c_kuri @sabha_khan40 @Masoom_girl @hariya @Seap @Pari_Qrakh
@Aayat @italianVirus @saviou @Ziddi_anGel @sabeha @attiya @Princess_E @Asheer @bilal_ishaq_786
@Bird-Of-Paradise @shailina @Shararti_Bacha @maanu115 @h@!der @Dua001 @pyaridua @Pari_Qrakh @Menaz
@Rahath @Shireen @zonii @Noor_Afridi @sweet bhoot @Lightman @Noorjee @hafaz @Miss_Tittli @Iceage-TM @ShehrYaar
@Bela @LuViSh @aribak @BabyDoll @Silent_tear_hurt @gulfishan @Manxil @Raat ki Rani @candy @Asma_tufail
@errorsss @raaz the secret @diya. @isma33 @hashmi_jan @smarty_dollie @Era_Emaan @AshirFrhan @aira_roy @pakistani_pari
@saimaaaaaaa @Nighaat @crystal_eyez @Mantasha_Zawaar @zaatzarra @reality @illusionist @DesiGirl @huny @maryoom
@Hudx @StunninG_BeauTy @Zia_Hayderi @Fadiii @minaahil @SindhiB0Y @Aqsh_Arch @HuriYa @Huree @Bul_Bul @Jahanger @^MysTeri0uS^ @h@!der @Hoorain @Manxil @Shiraz-Khan @shailina @whiteros @Hira_Khan @Afrasyyab @saviou @Prince-Farry @*Sarlaa* @S_ChiragH @marib @minaahil @Asheer @maryoom @Mahen @Fantasy @Fa!th @Rubi @Masoom_girl @Nighaat @Asma_tufail @Wafa_Khan @amazingcreator @Disco_Anarkali @virgonakhan @naazii @Bela @p3arl @attiya @Nighaat @7thSky @Kachu maasi @Fanii @Dreem @thefire1 @Seap @Guriya_Rani @innocent_jannat @MIS_MaHa @Madii @Raat ki Rani @junaid_ak47 @Armaghankhan @pakistani_pari @soul_snatcher
@sitara_rani @Sid_diQa @Azeyy @Zaryaab @STAR24 @Ziddi_anGel @DesiGirl @Just_Like_Roze @StunninG_BeauTy @*fajar* @junaid_ak47 @Rukh-E-Aaftaab @dur-e-shawar
@Bird-Of-Paradise @Rahath @Aishah @Princess_Nisa @Bul_Bul @Danee @Princess_E @Huree @lovely_eyes @ShyPrincess @sweet_lily @Princess_E @Piyare Afzal @Pari_Qrakh @Nadaan_Shazie
@shining_galaxy @Unsaid Words @Arz0o @Angel_A @Angel_ @umeedz @jimmyz @Twinkle Queen @marib
 
Top