دتہ خیل میں ڈرون حملہ: 20 افراد ہلاک

  • Work-from-home

karwanpak

Newbie
Jul 16, 2014
28
2
3
دتہ خیل (آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں غیر ملکیو ں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطا بق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔ جس سے علا قہ مکینو ں میں سخت خو ف و ہرا س پھیل گیاہے ذرا ئع کے مطا بق ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ حملے کے بعد علاقے میں پانچ ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقے میں شدید خوف وہراس بھی پھیل گیا۔
for more detail visit
Karwan News
 
Top