خاک میں اٹی جینز

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
چند روز سے سوشل میڈیا پر میلی کچیلی اور خاک میں اٹی جینز کا تذکرہ ہورہا ہے لیکن ان پر جعلی مٹی لگا کر آلودہ کیا گیا ہے تاکہ یہ کسی محنت کرنے والے مزدور کی جینز دکھائی دیں جب کہ اس ایک جوڑے کی قیمت 425 ڈالر یا پاکستانی 43 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔



اسے باراکوڈا اسٹریٹ لیگ جینز کمپنی نے تیار کیا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ جینز کو کسی مٹی وغیرہ سے گندا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی جراثیم موجود ہیں اسے مڈ کیک جینز کا نام دیا گیا ہے جو نورڈسٹروم کی آن لائن ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ اس کا مقصد ایسی مضبوط جینزکو ظاہر کرنا ہے جو سخت کام کرنے والے مزدور پہنتے ہیں لیکن اس میلی جینز پر ہرطرح کے کمنٹس کیے جارہے ہیں جسے بعد میں ویب سائٹ نے بلاک کردیا تاہم اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی تنقید شروع ہوگئی۔




 
Top