تمھارے حسن کے نام

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
تمھارے حسن کے نام


سلام کرتا ہے شاعر تمھارے حسن کے نام
بکھر گیا جو کبھی رنگِ پیرہن سرِبام
نکھر گئی ہے کبھی صبح، دوپہر کبھی شام
کہیں جو قامتِ زیبا پہ سج گئی ہے قبا
چمن میں سرو صنوبر سنور گئے ہیں تمام
بنی بساطِ غزل جب ڈبو ئے دل نے
تمھارے سایہِ رخسار و لب میں ساغر و جام
سلام کرتا ہے شاعر تمھارے حسن کے نام !
تمھارے ہاتھ پہ ہے تابشِ حنا جب تک
جہاں میں باقی ہے دلداریِ عروسِ سخن
تمھارا حُسن جواں ہے تو مہرباں ہے فلک
تمھارا دم ہے تو دمساز ہے ہوائے وطن
اگرچہ تنگ ہیں حالات، سخت ہیں آلام
تمھاری یاد سے شیریں ہے تلخیِ ایّام
سلام کرتا ہے شاعر تمھارے حسن کے نام !

فیض احمد فیض

 
Top