!!!بہار وادی سے جتنے پنچھی ادھر کو آئے ملول آئ

  • Work-from-home

Azeyy

•´¯`•» RuDleSS AzeYY «•´¯`•
VIP
Aug 17, 2012
12,084
5,479
513
lahore

درختِ جاں پر عذاب رُت تھی، نہ برگ جاگے نہ پھول آئے
بہار وادی سے جتنے پنچھی ادھر کو آئے ملول آئے

نشاطِ منزل نہیں تو ان کو، کوئی سا اجرِ سفر ہی دے دو
وہ رہ نوردِ رہِ جنوں جو پہن کے راہوں کی دھول آئے

وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں، اُٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں
ہمارے حصّے میں عذر آئے، جواز آئے ، اصول آئے

اب ایسے قصّے سے فائدہ کیا کہ کون کتنا وفا نِگر تھا
جب اُس کی محفل سے آگئے، اور ساری باتیں ہیں بھول آئے

وفا کی نگری لُٹی تو اس کے اثاثوں کا بھی حساب ٹھہرا
کسی کے حصّے میں زخم آئے، کسی کے حصّے میں پھول آئے

بنامِ فصلِ بہار آزر وہ زرد پتے ہی معتبر تھے
جو ہنس کے رزقِ خزاں ہوئے ہیں، جو سبز شاخوں پہ جھول آئے
 

amazingcreator

Rida Rehman
TM Star
Aug 9, 2013
3,470
3,515
1,313
بنامِ فصلِ بہار آزر وہ زرد پتے ہی معتبر تھے
جو ہنس کے رزقِ خزاں ہوئے ہیں، جو سبز شاخوں پہ جھول آئے
very beautiful
 
  • Like
Reactions: Azeyy
Top