بچوں سے برابری کا سلوک

  • Work-from-home

selfish_man

Senior Member
Oct 14, 2013
779
213
43
29
karachi
حضرت نعمان بن بشیر رضی اﷲ عنھما روایت کرتے ہیں :

’’اُن کے والد انہیں لے کر بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے، پھر عرض کیا : میں نے اپنے اس بیٹے کو ایک غلام دیا ہے۔ فرمایا : کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کو ایسا ہی دیا ہے؟ عرض کیا : نہیں۔ فرمایا : تو پھر اس سے واپس لے لو۔‘‘

بخاري، الصحيح، 2 : 913، 914، رقم : 2446

مسلم، الصحيح، 3 : 1241، رقم : 1623

حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنھما بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

’’اپنی اولاد کو تحفہ دیتے وقت برابری رکھو، پس میں اگر اُن میں سے کسی کو فضیلت دیتا تو بیٹیوں کو فضیلت دیتا۔​
 
Top