آپ کی برہمی سے خائف ہوکر بند سیل فون چلنے لگے گا !

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313

آپ کی برہمی سے خائف ہوکر بند سیل فون چلنے لگے گا !

اگر آپ کو موبائل فون سے کوئی ضروری کال کرنی ہو اور عین موقع پر بیٹری بے وفائی کرجائے تو بے اختیار چلّا اٹھتے ہیں۔ اب آپ کا یہ چیخنا چلّانا رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ آپ کے غصے سے ’ خوف زدہ ‘ ہوکر موبائل فون ’ زندگی‘ کی طرف لوٹ آئے گا، اور آپ بآسانی کال کرسکیں گے۔

ایسا نہیں ہے کہ موبائل فون واقعی آپ کے اشتعال سے خائف ہوکر فعال ہوجائے گا، بلکہ قصہ یہ ہے کہ لندن میں واقع کوئن میری یونی ورسٹی کے سائنس دانوں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو آواز کی توانائی کو برقی رو میں تبدیل کردیتا ہے جس سے موبائل فون چارج کیے جاسکتے ہیں۔ یہ حیران کن ڈیوائس ابھی آزمائشی طور پر تیار کی گئی ہے اور اس کی عام دستیابی میں کچھ عرصہ درکار ہوگا۔

اس آلے کی جسامت ایک موبائل فون ہی کے برابر ہے۔ اس کے اندر زنک آکسائیڈ نامی کیمیائی مرکب بھرا ہوا ہے جو صوتی ارتعاشات کو بجلی میں تبدیل کردیتا ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق اس تحقیق کی بنیاد کچھ عرصہ قبل اسی یونی ورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق پر ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ پاپ اور راک میوزک سے سولر پینلز کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ موسیقی کے نتیجے میں جنم لینے والے صوتی ارتعاشات سولر پینلز کے اجزائے ترکیبی میں تحریک پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی کارکردگی 40 فی صد تک بڑھ جاتی ہے۔
عام طور پر برقیاتی آلات میں الیکٹریکل کونٹیکٹ کے طور پر سونے کا استعمال کیا جاتا ہے مگر پیداواری لاگت کم رکھنے کے لیے اس ڈیوائس میں ایک خصوصی طریقے کے ذریعے تحقیقی ٹیم نے المونیم سے کام لیا۔ موبائل فون سے مشابہ یہ ڈیوائس پانچ وولٹ کا کرنٹ پیدا کرتی ہے جو ایک سیل فون کو چارج کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔
 
Bird-Of-Paradise

TM ki Birdie
VIP
Aug 31, 2013
23,935
11,040
1,313
ώόήȡέŕĻάήȡ

very informative
 
Top