انتظار

  • Work-from-home

Dark

Darknes will Fall
VIP
Jun 21, 2007
28,885
12,579
1,313
انتظار


گزر رہے ہیں شب و روز تم نہیں آتیں
ریاضِ زیست ہے آزرشدہ بہار ابھی
مرے خیال کی دُنیا سے سوگوار ابھی
جو حسرتیں ترے غم کی کفیل ہیں پیاری
ابھی تلک مری تنہائیوں میں بستی ہیں
طویل راتیں ابھی تک طویل ہیں پیاری
اُداس آنکھیں تری دید کو ترستی ہیں
بہار حُسن پہ پابندیِ جفا کب تک ?
یہ آزمائشِ صبرِ گریز پا کب تک ?
قسم تمھاری بہت غم اُٹھا چکا ہوں میں
غلط تھا دعوٰی صبر و شکیب، آجاؤ
قرارِ خاطرِ بیتاب، تھک گیا ہوں میں

فیض احمد فیض
 
Top