اللہ مالک الملک کی گارنٹی

  • Work-from-home

saviou

Moderator
Aug 23, 2009
41,203
24,155
1,313
اللہ مالک الملک کی گارنٹی
قال ابن عباس رضي الله عنه
تكفل الله لمن قرأ القرآن وعمل بما فيه أن لا يضل في الدنيا,ولا يشقى في الأخرة ثم قرأهذه الآيات..

{فَإِمَّا يَأْتِيَنَّكُم مِّنِّي هُدًى فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِي أَعْمَى وَقَدْ كُنتُ بَصِيرًا قَالَ كَذَلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنسَى}
(طه123-126)

[شرح العقيدة الطحاوية(ص8)]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں

جو قرآن پڑھتا ہے اور اُس پر عمل بھی کرتا ہے

اُس شخص کے لے
اللہ مالک الملک کی گارنٹی ہے کہ وہ دنیا میں گمراہ نہیں ہو سکتا
اور آخرت میں بد بخت نہیں ہو سکتا
پھر ترجمان القرآن اور حبر الامة سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے
یہ آیات پڑھیں ..

ترجمہ آیات 123 تا 126 سورہ طه

تمہارے پاس کبھی میری طرف سے ہدایت پہنچے تو جو میری ہدایت کی پیروی کرے نہ تو وه بہکے گا نہ تکلیف میں پڑے گا (123) اور (ہاں) جو میری یاد سے روگردانی کرے گا اس کی زندگی تنگی میں رہے گی، اور ہم اسے بروز قیامت اندھا کر کے اٹھائیں گے (124) وه کہے گا کہ الٰہی! مجھے تو نے اندھا بنا کر کیوں اٹھایا؟ حاﻻنکہ میں تو دیکھتا بھالتا تھا (125) (جواب ملے گا کہ) اسی طرح ہونا چاہئے تھا تو میری آئی ہوئی آیتوں کو بھول گیا تو آج تو بھی بھلا دیا جاتا ہے (126)سورہ طه

اللہ مالک الملک قرآن کریم کو صحیح سمجھنے ،پڑھنے اور
اِس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
@[USERGROUP=109]Tag_TM[/USERGROUP]
 
Top