آسٹریلیا کیخلاف میچ،پاکستان کرکٹ ٹیم کونیا حکم جاری،اہم کھلاڑی باہر

  • Work-from-home

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں پر سازش کا الزام لگادیا
موہالی (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم میں گروپ بندیوں اور اختلافات کی خبریں تو آئے روز آتیہی رہتی ہیں تاہم قومی ٹیم کے اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے ہیں اور شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں پر سازش کا الزام لگا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کے بعد کپتان شاہد آفریدی سینئر کھلاڑیوں پر برس پڑے اور ان پر سازش کا الزام لگادیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کچھ سینئر کھلاڑی میرے خلاف سازشکررہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری پانچ اوورز میں سست بیٹنگ کی اور اسی وجہ سے اہم ترین میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں لیجنڈ عمران خان سے شکایت کرنے پر شاہد آفریدی نے اپنے چہیتے کھلاڑی عمر اکمل کو شکایتیں لگانے کا طعنہ بھی دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف اہمترین میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے مایوس کن کارکردگی دیکھنے میں آئی تھی اور شرجیل خان اور شاہد آفریدی کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی نے میچ جیتنے کیلئے بیٹنگ نہیں کی اوران کا زیادہ دھیان گیندیں ضائع کرنے پر رہا تھا۔
آسٹریلیا کیخلاف میچ،پاکستان کرکٹ ٹیم کونیا حکم جاری،اہم کھلاڑی باہر
موہالی(نیوزڈیسک)ٹیم مینجمنٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف آخری میچ ہرصورت جیتنا ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق موہالی میں ٹریننگ کے بعدٹیم مینجمنٹ کی کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس دوران ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سےناقص کارکردگی پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا ،ٹیم مینجمنٹ کا کہناتھا کہ آپ لوگوں کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے اور اب آسٹریلیا کیخلاف آخری موقع ہے ہمیں ہر صورت میں یہ میچ جیتنا ہو گا۔کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان میٹنگ سوا گھنٹے تک جاری رہی جس میں ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی سرزنش کی گئی جبکہ سلو بیٹنگ پروقار یونس کھلاڑیوں پر برس پڑے۔دوسری جانب محمد حفیظ تاحال ان فٹ ہیں اور ان کی آسٹریلیا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
cccc-700x300.jpg
 
Top