آزمودہ گھریلو ٹوٹکے

  • Work-from-home

Manxil

BEiNg SiNglE is My ATtITUde
Super Star
May 7, 2012
13,831
2,488
913
سفید کپڑوں کی سفیدی برقرار رکھنا
ایک ٹب میں سرکہ دو چمچہ کچھ پانی میں ملا کر رکھ دیں۔ دوسرے ٹب میں نیل اور لیکو ملا کر رکھ دیں۔ اب سفید کپڑے دھو کرکھنگا ل کر سرکہ والے ٹب میں ڈال دیں۔ آدھ گھنٹہ کے بعد ان کپڑوںکو نیل دے کر پھیلا دیں۔ نتیجہ ظاہر ہو جائے گا۔

خشک کریم ٹھیک کرنا
اگر چہرے پر لگانے والی کوئی کریم خشک ہو جائے تو اس میں مناسب مقدار میں عرق گلاب ملا دیجئے۔ کریم دوبارہ قابل استعمال ہو جائے گی۔ ویسے بھی عرق گلاب چہرے کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

فرنیچر کی حفاظت
ذرا سی توجہ اور احتیاط سے لکڑی کی بنی ہوئی عام اشیاءاور فرنیچر کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہ اشیاءاستعمال کرنے سے پہلے ہی اگر ایک دو مرتبہ ناریل یا زیتون کا تیل ان پر لگا کر عام کھلی ہوا میں رکھیں تو فرنیچر چٹخے گا نہیں اور ان اشیاءکی چمک دمک بعد میں بھی برقرار رہے گی۔ لکڑی کی اشیاءکو ہمیشہ دھوپ پانی آگ اور خراشوں سے محفوظ رکھیں ۔ اس طرح وہ زیادہ عرصے تک چمکدار اور نئے لگیں گے۔

سخت کھُسے کے لئے
تلّے والے کُھسے بعض دفعہ پاﺅں کو زخمی کر دیتے ہیں۔ چمڑا بہت سخت ہوتا ہے آپ پہننے سے پہلے سخت موم سے اندر کی جانب کھسے کو خوب رگڑیںاور پھر دیسی صابن کی ٹکیہ لیکر ایڑھی اور نیچے کی طرف ہلکی سی رگڑائی کریںاس طرح چمڑے کی سختی دور ہو جائے گی۔ چھالے نہیں پڑیں گے۔

آبلوں کا علاج
جوتے سے پاﺅں پر پڑنے والے آبلوں پر اگر انڈے کی سفیدی لگائیں اور پنکھے کی تیز ہوا میں اسے فورا خشک کر لیں تو یہ جلد ہی ختم ہو جاتے ہیں۔ گلیسرین بھی مفید رہتی ہے۔

اگر بھوک کم ہو جائے
آپ سیب کی روٹی پکائیں ۔ کھٹے سیب خرید لیں اور ان کا رس نکال کر اس میں ایک روٹی کا آٹا گوندھ لیں۔ سات دن یہ روٹی کھائیں ۔ روزانہ تازہ رس نکال کر روٹی پکائیں اس سے معدہ میں طاقت آئے گی اور بھوک بھی لگے گی۔ کھٹے سیب سستے مل جاتے ہیں۔

چقندر کا چھلکا اتارنا
ابلے ہوئے چقندر کا چھلکا اتارنا مشکل ترین کا م ہے۔ کیونکہ گیلے چھلکے سے ہاتھ بھی سرخ ہو جاتے ہیں ۔ اگر ابالنے کے دوران تنکا چھبو کر یہ دیکھ لیا جائے کہ چقندر بالکل گل گیا ہے تو اس کو پانی سے گرم گرم نکال کر کسی کھردرے کپڑے یا اخبار کے کاغذ کی کئی تہوں میں دبا کر مل دیا جائے تو چھلکا فورا اتر جائے گااس طرھ ہاتھ خراب نہیں ہوں گے۔

صابن کے بیکار ٹکڑے کام میں لائیں
صابن کے چھوٹے ٹکڑے بچ جائیں تو آپ انہیں کسی لفافے میں جمع کرتی جائیں۔ جب ٹکڑے کافی اکھٹے ہو جائیں تو آپ کسی گہرے فرائی پین کو کاغذ سے صاف کر کے اس میںذرا سا پانی ڈالیںاور صابن کے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ جب صابن پگھل جائے تو ایک پیالے میں تھوڑا سا تیل اندر کی چاروں طرف مل دیں۔ اس میں یہ صابن الٹ کر ٹھنڈی جگہ رکھ دیں۔ اگلے دن آپ پیالہ الٹ کر صابن کا پیالہ نکال لیں۔ یہ صابن کا پیالہ اب نہانے دھونے کے کام آ سکتا ہے صابن اگر پیالے سے لگ جائے تو تیز چھری کی مدد سے نکال لیں۔​
__________________
 
  • Like
Reactions: KhursheedAlam
Top