Aaj Ka Intikhaab............!!

  • Work-from-home

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
تسکینِ دل کے واسطے وعدہ تو کیجیے
ہم جانتے ہیں آپ سے آیا نا جائے گا
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
ہم جان فدا کرتے ، گر وعدہ وفا ہوتا
مرنا ہی مقدر تھا ، وہ آتے تو کیا ہوتا

ایک ایک ادا سو سو، دیتی ہے جواب اسکے
کیونکر لبِ قاصد سے، پیغام ادا ہوتا

اچھی ہے وفا مجھ سے، جلتے ہیں جلیں دشمن
تم آج ہُوا سمجھو، جو روزِ جزا ہوتا

جنّت کی ہوس واعظ ، بے جا ہے کہ عاشق ہوں
ہاں سیر میں جی لگتا، گر دل نہ لگا ہوتا

اس تلخیِ حسرت پر، کیا چاشنیِ الفت
کب ہم کو فلک دیتا، گر غم میں مزا ہوتا

تھے کوسنے یا گالی، طعنوں کا جواب آخر
لب تک غمِ غیر آتا، گر دل میں بھرا ہوتا

ہے صلح عدو بے خط، تھی جنگ غلط فہمی
جیتا ہے تو آفت ہے، مرتا تو بلا ہوتا

ہونا تھا وصال اک شب، قسمت میں بلا سے گر
تُو مجھ سے خفا ہوتا، میں تجھ سے خفا ہوتا

ہے بے خودی دایم، کیا شکوہ تغافل کا
جب میں نہ ہوا اپنا، کیونکر وہ مرا ہوتا

اس بخت پہ کوشش سے، تھکنے کے سوا حاصل
گر چارۂ غم کرتا، رنج اور سوا ہوتا

اچھی مری بدنامی تھی یا تری رُسوائی
گر چھوڑ نہ دیتا، میں پامالِ جفا ہوتا

دیوانے کے ہاتھ آیا کب بندِ قبا اُس کا
ناخن جو نہ بڑھ جاتے، تو عقدہ یہ وا ہوتا

ہم بندگئ بت سے ہوتے نہ کبھی کافر
ہر جاے گر اے مومن موجود خدا ہوتا
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
دستک تو بڑی بات ھےتم جب سے گئے ھو
اِس گھر کے دریچوں سے ھوا تک نہیں آتی
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
جو شمع بزمِ جہاں تھے کہاں گئے وہ لوگ
جو راحت دل و جاں تھے کہاں گئے وہ لوگ
روحِ عمرِ رواں تھے کہاں گئے وہ لوگ
ابھی ابھی تو یہاں تھے کہاں گئے وہ لوگ
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
قافلے ریت هوۓ کتنے دشت جنون میں
اب بهی مگرآوارا مزاجوں کا سفر جاری هے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
پھولوں کی آرزو کا صلہ کچھ تو چاہیئے
اے بے نیاز خار ہی دامن میں ڈال دے
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
تیرے رابطے میں وقفے، تیری بھولنے کی عادت
کہیں دور ھو نہ جانا، یونہی دور رہتے رہتے
 

Untamed-Heart

❤HEART❤
Hot Shot
Sep 21, 2015
23,621
7,455
1,113
اسے جب یاد آئے گا ، کے ساون لوٹ آیا ہے
بلا لے گا وہ مجھ کو یا خود ہی لوٹ آئے گا

اسے جب یاد آئے گا ، میں کیسے مسکراتہ تھا
تو آنکھیں مسکرائیں گی ، یا دامن بھیگ جائے گا

اسے جب یاد آئے گا ، میں کیسے نام لیتا تھا
تو میرا نام لکھے گا ، یا اپنا بھی مٹائیں گا

اسے جب یاد آئے گا ، میرا خاموش سا رہنا
تو سب کو بول دے گا وہ یا خود سے بھی چھپائے گا

اسے جب یاد آئے گا ، میرا ننگے سر پھرنا
تو بجلی بن کے کڑکے گا ، یا بادل بن کے چائے گا

اسے جب یاد آئے گا ، میرا چلنا ، میرا پھرنا
تو راہ میں خار بوئے گا ، یا پھر پلکیں بچھائے گا

 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
تمام زخم محبت کے بھر گئے لیکن
ھمارے چہرے سے سنجدگی نہیں جاتی
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
تعبیر جنکی دیکھ کر آنکھیں ہیں زخم زخم
ایسے حسین خواب دکھانے کا شکریہ
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
تعبیر جنکی دیکھ کر آنکھیں ہیں زخم زخم
ایسے حسین خواب دکھانے کا شکریہ

مُجھے خستہ حال سا دیکھ کر تیرے ہونٹ پھول سے کِھل اُٹھے
مجھے غم نہیں مجھے دیکھ کر تیرے مُسکرانے کا شُکریہ
 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
یوں راہِ وفا کی صلیب پر دو قدم اُٹھانے کا شُکریہ
بڑا پُر خطر تھا یہ راستہ ، تیرے لوٹ جانے کا شُکریہ​

جو اُداس ہیں تیرے ھِجر میں ، جنھیں بوجھ لگتی ہیے زندگی
اُنہیں دیکھ کر سرِ بزم یوں ، تیرا منہ چُھپانے کا شُکریہ

تیری یاد کِس کِس بھیس میں میرے شعر و نغمہ میں ڈھل گئی
یہ کمال ہے تیری یاد کا ، مُجھے یاد آنے کا شُکریہ

مُجھے عِلم ہے نہیں مِٹ سَکی تھی جو گُفتگو کی وہ تشنگی
مِلا دِید سے بھی سَکوں مُجھے ، سرِ بام آنے کا شُکریہ

ہے زمانے بھر کا اصول جو ، وہ اصول تُم نے نبھا دیا
یہ رسم ٹھہرے گی معتبر ، مجھے بھول جانے کا شُکریہ

مُجھے خستہ حال سا دیکھ کر تیرے ہونٹ پھول سے کِھل اُٹھے
مجھے غم نہیں ، مجھے دیکھ کر تیرے مُسکرانے کا شُکریہ​
 
  • Like
Reactions: Kavi

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
ابھی تو ساتھ چلنا ہے سمندر کی مسافت تک
کنارے پر ہی دیکھیں گے کنارا کون کرتا ہے
 
  • Like
Reactions: Zunaira-Aqeel

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
موسمِ گل میں وہ چلنا بادِ عشرت خیز کا
یاد ہیں وہ مستیاں وہ توڑنا پرہیز کا
ہم نے دیکھا ہے جنوں شوریدگانِ شوق کا
میں نے سنا واعظ فسانہ شورِ ستا خیز کا
سینکڑوں کو کر دیا دل باختہ جاں باختہ
ہائے عالم اس کی رفتارِ قیامت خیز کا
وہ بگڑنا بھی کبھی مجھ سے تو مننے کے لئے
یاد ہے انداز تیرے جورِ لُطف آمیز کا
پیروِ تسلیم ہوں شیدائے اندازِ نسیم
شوق ہےحسرت مجھے اشعارِ حسرت خیز کا

حسرتؔ موہانی
 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
ﯾﮧ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﻟﺒﺎﺩﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ
ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﻧﮑﻞ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ

 

Kavi

Super Star
Oct 30, 2015
13,190
3,477
1,313
Dubai
ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺍٓﭖ ﺳﮯ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺩُﻭﺭ ﻋﯿﺪ ﮐﮯ ﺩِﻥ
ﺍِﮎ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺳﺎ ﺗﮑﻠّﻒ ﻧﺌﮯ ﻟﺒﺎﺱ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ

 

Zunaira_Gul

TM Star
May 16, 2017
1,268
697
263
اوقات میں ہی رہنے دے اے نفس مجھے تو
ایسا نہ ہو لگ جائیں پر ، اُڑنا نہیں آئے​
 
Top