ايک اور امريکی منصوبہ

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


پاکستانی طلبہ اور اساتذہ کی توانائی کے شعبے میں تحقیق کیلئے امریکہ روانگی


امریکی اور پاکستانی حکام نے ایک تقریب میں ۳۳ پاکستانی گریجویٹ طالبعلموں اور ان کے ہمراہ ۲ اساتذہ سے ملاقات کی جو عنقریب امریکہ کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی اعانت سے چلنے والے اس تبادلہ پروگرام کے دوران شرکاء پاکستان کو درپیش توانائی کے سنگین بحران سے متعلق تحقیق کرینگے۔


یہ تعلیمی تبادلہ امریکہ، پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے بارےمیں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پانچ سالہ سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے جس کی مالیت ۱۲۷ ملین ڈالر ہےاوراس کا مقصد پاکستان میں توانائی، پانی، زراعت اور غذائی سلامتی سے متعلق مسائل کا جدید اور عملی حل تلاش کرنے کے لئے اطلاقی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ چار برس کے دوران تقریباً ۲۰۰ پاکستانی طلبا وطالبات اور اساتذہ امریکی جامعات میں امریکہ میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔ اساتذہ کو درس وتدریس کی مہارتوں کو بہتر بنانے اوراساتذہ اور کارپوریٹ شعبہ کے مابین کامیاب اشتراک کار کے متعلق جاننے کا موقع ملے گاجبکہ طلبہ وطالبات تحقیق اور صنعت سے متعلق جدید آگہی پر توجہ مرکوز کریں گے۔


یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جیمز پیٹرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈ کو توقع ہے کہ ان میں سے ہر ایک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ایک نجی و سرکاری اشتراک کار اور نیٹ ورک تیار کرینگے جوشعبہ تعلیم، حکومت، تاجر برادری میں ذہین افرا د کو یکجا کر کے جدت،مسابقتی اور معاشی ترقی کیلئے کام کریں گے ۔یہ مراکز خواتین اور پسماندہ پس منظر کے حامل نوجوانوں کو انجینئرنگ کے شعبے میں کامیابی میں معاونت کے لئے بھی نئے معیارقائم کریں گے ۔


توقع ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں قائم امریکہ، پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز دیرپا توانائی کے شعبے میں پاکستان کے سرکردہ تحقیقی مراکز بن کر ابھریں گے۔امریکی اور پاکستانی حکام نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ۔ڈیوس کے اشتراک کارسے سینٹر فار ایڈوانسڈاسٹڈیز برائے زراعت وغذائی سلامتی اورمہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں یونیورسٹی آف یوٹاہ کے اشتراک کار سے سینٹر فار ایڈوانسڈاسٹڈیز برائے پانی کے قیام کے لیے بھی تعاون کیاہے۔


یو ایس ایڈ کے پاکستان میں مزید پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:


http://usaid.gov/pakistan



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




امریکی تبادلہ پروگراموں کے پاکستانی شرکاء کی انجمن کے تعاون سے اسکاؤٹس کیمپ کا انعقاد


اسلام آباد ( ۲۲ ِاگست، ۲۰۱۶ء)__ امریکی تبادلہ پروگراموں میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کی انجمن پاکستان۔یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر شکر پڑیاں پارک، اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستانی بوائے اسکاؤٹس کے لئے ۱۹ سے ۲۱ ِاگست تک ایک تین روزہ لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد کیا۔


امریکی سفارتخانہ کے قونصلر برائے امور عامہ اور ایگل اسکاؤٹ روب رینز نے افتتاحی تقریب میں پاکستانی اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدانہ صلاحیتیں، ٹیم ورک ، بیرونی سرگرمیوں کےبنیادی طورطریقے، ابتدائی طبی امداد اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے مہارتیں برسوں تک آپ اور دوسروں کی زندگیوں میں اہم تبدیلیاں لائیں گی۔


راب رینز نے پاکستانی نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے اقدامات پر بوائے اسکاؤٹس کی چیف کمشنر اور بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کاشکریہ ادا کیا۔ بوائے اسکاؤٹس کی چیف کمشنرامریکی حکومت کے اولین پیشہ ورانہ تبادلہ پروگرام انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام (آئی وی ایل پی) میں شرکت کرچکی ہیں۔


لیڈرشپ کیمپ میں اسکاؤٹس نے ابتدائی طبی امداد، کھیلوں، دریافتوں اور زندگی کی بقاء کے طریقوں سمیت متعدد مہارتوں سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پاکستان بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل سیکریٹری زاہد محبوب اور امریکی تبادلہ پروگراموں کے سابق شرکاء سمیت مختلف قائدین نے اسکاؤٹس کی رہنمائی کی۔


امریکہ اور پاکستان میں اسکاؤٹنگ کی مضبوط روایت ایک قدرِ مشترک ہے ۔ دونوں ملکوں میں مشترکہ طو رپر تیس لاکھ سے زائد اسکاؤٹس ہیں جو ایک ہی طرح کی مہارتیں اور اقدار سیکھ رہے ہیں۔


پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک ایسے طلبا وطالبات اور پیشہ ورماہرین کی انجمن ہے جنہوں نے امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں میں شرکت کی۔ پورے پاکستان میں ایسے ۲۰ ہزار سے زائد شرکاء کے ساتھ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک دنیا کے بڑے ایلومنائی نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک باقاعدگی کے ساتھ پاکستان بھر میں سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے، جن میں سماجی خدمات کے منصوبے، قائدانہ تربیت کی فراہمی، گول میز مباحثے اور علاقے کے لوگوں کی بہبود کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے بارے میں مزید جاننے کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

http://www.facebook.com/pakalumni


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




امریکی محکمہ زراعت کا پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے کے لئے تعاون

مُلکی زرعی تجارت میں اضافے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات میں تعاون کے لئے امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے وضع کردہ ۲ روزہ تربیتی نشست میں پاکستان بھر سے محکمہ زرعی تحفظ کے ۳۰ کے قریب حکام اور دیگر زرعی پیشہ ورانہ ماہرین نے شرکت کی۔ تربیتی نشست کا مقصد حکام کو پودوں کی صحت کے بین الاقوامی معیارات پورا کرنے سے متعلق آگاہی کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کی زرعی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی موجودہ برآمدات تقریباً ۵۸ کروڑ ۵۰ لاکھ ڈالر سالانہ ہیں۔

امریکی سفارتخانہ کے زرعی قونصلر ڈیوڈ ولیمز نے کہا کہ اس تربیت اور اس طرح کی دوسری تربیتی نشستوں سے پاکستان کی برآمدی مارکیٹ کو وسعت دینے اور ہماری حکومتوں اور اقوام کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی منڈیوں میں پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کو بڑھانے کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے پُرعزم ہیں۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل برائے زرعی توسیع و تحقیق ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا کہ امریکی محکمہ زراعت، سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنسز انٹرنیشنل کی ٹیم اور دیگر ماہرین سے سنیٹری اور فائیٹو سنیٹری اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ایک منفرد تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تربیت فراہم کرنے والوں اور ان کی طریقوں سے بہت کچھ سیکھا۔

زراعت پاکستان کی معیشت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، جس کا خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ ۲۱ فیصد سے زائد ہے۔ زراعت سب زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے، جس کا اس شعبے میں مجموعی افرادی قوت میں حصہ ۴۶ فیصد ہے۔ دیہی علاقوں میں پاکستان کی تقریباً ۶۲ فیصد آبادی کے لئے زراعت روز مرہ کی زندگی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ تربیتی نشست پاکستان میں زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور معاشی نمو اور غذائی سلامتی میں تعاون کے لئے امریکہ اور پاکستان کے درمیان وسیع تر اشتراک کا ایک تازہ ترین اقدام ہے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی فنڈنگ سے ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل نے پاکستان کے زرعی شعبے میں کام کرنے والے افراد اور اداروں کے لئے ۱۲ آن لائن تربیتی ماڈیولز تیار کئے ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



امریکہ کی جانب سے زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے پروگرام میں گلگت۔بلتستان تک توسیع



امریکی محکمہ زراعت اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل (کیبی) نے صوبائی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ملکر گلگت۔بلتستان میں فصلوں کے کیڑوں پر قابو پانے کے مشترکہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔


امریکی محکمہ زراعت کی پلانٹ ہیلتھ ایڈوائزر لوٹی ایریکسن نے کہا کہ گلگت۔ بلتستان خوبانی اور سیب جیسی اعلیٰ معیار کی زرعی پیداوار فراہم کرتا ہےلیکن زرعی کیڑوں سے فصلوں کے معیار اور مقدار کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے نظام کو مضبوط بنانے سے گلگت۔بلتستان کے کسانوں کو نقصان دہ کیڑے مکوڑوں کو کنٹرول کرکےاپنی آمدنی میں اضافہ کرنے اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔


زرعی کیڑوں پر قابو پانے کا منصوبہ امریکی محکمہ زراعت اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل کےفائیٹوسینیٹری رِسک مینجمنٹ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت بلوچستان،پنجاب ، سندھ اور اب گلگت۔ بلتستان میں صوبائی اور وفاقی حکام، جامعات، کاشتکاروں اور متعلقہ صنعتوں کے ساتھ ملکر زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد کاشتکاروں کی آمدن اور زرعی تجارت کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ اب تک اس پروگرام میں کھیتوں میں کیڑوں پر قابو پانے کے کم لاگت کے طریقے وضع کرنے اور اُن پر عمل پیرا ہونے، فصلوں کی کٹائی کے بعد کیڑوں پر قابو پانے کے طریقوں کو بہتر بنانے اور خطرات کا اندازہ لگانے اور عالمی معیار کے مطابق زرعی اشیاء کی برآمد کے لئے تصدیق کرنے کی حکومت ِپاکستان کی صلاحیت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔


گلگت۔ بلتستان کے زراعت، لائیو اسٹاک اور فشریز کے سیکریٹری خادم حسین سلیم نے کہا کہ گلگت۔ بلتستان میں فائیٹوسینیٹری رِسک مینجمنٹ پروگرام پر عمل درآمد سے کاشتکاروں کی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سے متعلق معلومات میں بہتری آئے گی اور ساتھ ہی محکمہ کو پیسٹ کنٹرول کی مستقبل کی جدوجہد کے لئے بنیاد میسر آئے گی۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





پاکستانی کاروباری افراد کی امریکہ میں شعبہ صحت کی نمائش میں شرکت


پاکستان کے گیارہ کاروباری افراد نے حال ہی میں پینسلوانیا میں منعقد ہونے والی امریکی ایسوسی ایشن برائے کلینیکل کیمیاء کے ۶۸ ویں سالانہ اجلاس اور کلینیکل لیب ایکسپو میں شرکت کی۔ اس نمائش میں پاکستانی وفد نے صحت کے شعبے میں استعمال ہونیوالی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں جانا اور کلینیکل لیب کی ٹیسٹنگ میں متعدی بیماریوں سے لے کر اس شعبے میں ہونے والی ترقی ایسے موضوعات پر منعقدہ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔ اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی اور امریکی کاروباری لوگوں کو منڈی میں نئے مواقع سے واقفیت حاصل ہوئی اور انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری سطح پر روابط قائم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔


امریکی سفارتخانہ ، اسلام آباد، کی کمرشل قونصلر چیرل ڈیوکلو نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کا ایک اہم مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی اور امریکی کاروباری افراد کے درمیان روابط قائم کرنا ہے۔


امریکی تجارتی سروس ، انٹرنیشنل بائرز پروگرام کے تحت ہر سال پاکستان کی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے ۱۵۰ سے ۲۰۰افراد کو امریکہ میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کیلئے رہنما ئی فراہم کرتی ہے۔ امسال اس تجارتی سروس نے ایسی نمائشوں میں شرکت کیلئے پاکستانی وفود کی راہنمائی کی جن میں صارفین سے متعلق الیکٹرانکس، مرغبانی اور اس کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات، ریستورانوں، تعمیرات، ہومیوپیتھک کی قدرتی طور پر پائی جانے والی اشیاء، اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجی اور بجلی کی ترسیل، تقسیم اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ مستقبل قریب میں منعقد ہو نے والے پروگراموں میں انٹرنیشنل وُوڈ ورک فیئر، فارم پراگریس شو اور سولر پاور انٹرنیشنل شامل ہیں۔ یہ تجارتی میلے پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کےحوالے سے امریکہ کے مستقل عزم کا ایک لازمی جزو ہیں۔


یوایس سی ایس اور انٹرنیشنل بائرز پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اپنے مقامی چیمبر آف کامرس سے رابطہ کریں ،یادرج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:


http://islamabad.usembassy.gov/us-commercial-service-pakistan.html



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ پر پروگراموں اور وسائل سے متعلق معلومات کا اجراء


امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ کی نئی اور انٹرنیٹ صارفین کے لئے آن لائن اشتراک کے ساتھ ایک بہتر ویب

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں کو امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ جدوجہد اور دونوں ملکوں کے درمیان شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں اقوام کے تعاون سے متعلق آگہی کے لئے امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ دیکھنے کی دعوت دی۔ امریکی سفیر کا پیغام اور ویب سائٹ کی تمام خصوصیات درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیجئے۔

http://pk.usembassy.gov

امریکی سفارتخانہ کی آفیشل ویب سائٹ پر امریکی ویزہ، ملازمتوں کے مواقع اور پریس ریلیزز سمیت تمام اہم معلومات پیش کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ پر پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو پاسپورٹس سے متعلق معلومات مہیا ہوں گی۔ کاروباری افراد پاکستان اور امریکہ میں کاروبار سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق مزید معلومات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ پر تینوں امریکی قونصل خانوں اور ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور پاکستان میں کام کرنے والے لنکن کارنرز سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

امریکی سفارتخانہ اور امریکی قونصل خانوں کو فیس بک، ٹویٹر، فلکر اور انسٹاگرام پر فالو کیجئے۔ یہ لنکس درج ذیل سائٹ پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

https://pk.usembassy.gov/social-media/

ہم آپ کے رائے کے منتظر ہیں۔

###



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/


 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





امریکی سفارتخانہ کا خواتین پولیس افسران کیلئے پانچ بسوں کا عطیہ

امریکی سفارتخانہ کے بین الاقوامی انسداد منشیات ونفاذ قانون امور (آئی این ایل) کی ڈائریکٹرکیٹی سٹانہ نے ایک تقریب میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے انسپکٹر جنرل شوکت حیات کو دو لاکھ ۷۵ہزار ڈالر مالیت کی پانچ منی بسیں فراہم کیں۔ اس امداد کی بدولت پاکستان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کی ۲۰۰ خواتین افسران کو گھروں سے اُن کے دفاتر اوراین ایچ اینڈ ایم پی ٹریننگ کالج شیخوپورہ تک ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوجائے گی ۔


آئی این ایل کی ڈائریکٹر کیٹی سٹانہ نے چار اگست کو منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اینڈ ایم پی خواتین اُن کوششوں میں سرفہرست ہے جن کا مقصدخواتین افسران کو پولیس سروس میں شامل کیا جائے اور یہ واحد پولیس کا محکمہ ہے جس نے ان کوششوں کے لیے صنفی حکمت عملی وضع کی ہے ی۔ہ تمام کاوشیں قابل تعریف ہیں۔انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے آئی این ایل کی پاکستان میں پولیس کے محکمہ میں بطور سرفہرست اشتراک کار بھی تعریف کی ۔ انہوں نے امریکی حکومت کی جانب سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی اعانت کو بھی سراہا اور کہا کہ منی بسوں کے علاوہ، آئی این ایل نے اُن کے محکمہ کو ۵۰۰ عدد باڈی آرمر، ۵۰ اسپیڈ چیک کیمرے اور ۴۵ موٹر سائیکلیں بھی فراہم کی ہیں۔


بین الاقوامی انسداد منشیات ونفاذ قانون امور (آئی این ایل) اس وقت ۹۰ ممالک میں جرائم ،بدعنوانی ، منشیات کے حوالے سے جرائم کا سدباب، پولیس کے محکموں میں اصلاح اور برابری و احتساب کی بنیاد پر قانون و عدلیہ کے نظام کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔


آئی این ایل کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:


http://www.state.gov/j/inl/.


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے پاکستانی، افغان اور بھارتی

طلبہ کے لئے انگریزی زبان کا علاقائی پروگرام


پاکستان بھر سے ۳۳ طلبہ ترکی میں امریکی حکومت کی اعانت سے چلنے والے انگریزی زبان کے دو ہفتے کے تبادلہ پروگرام ’’کیمپ فیوچر اسٹارز ‘‘ کے لئے جلد روانہ ہوں گے، اس پروگرام کے لئے امریکی حکومت نے تعاون کیا ہے۔ پروگرام میں پاکستانی طلبہ کے ساتھ افغانستان اور بھارت سے بھی طلبہ شریک ہوں گے۔ پروگرام کے شرکاء جن کی عمریں ۱۵ سے ۱۷ سال کے درمیان ہیں، قائدانہ صلاحیتوں اور انگریزی زبان کی مہارتوں کے حصول پر توجہ مرکوز کریں گے۔


امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسر جین میک آرتھر نے پاکستانی شرکاء سے ملاقات کی اور ان کی اس بات پر حوصلہ افزائی کی کہ وہ پروگرام کے دوران دوسرے ملکوں سے شرکت کرنے والے طلبہ کو اپنے قیمتی ثفاقتی ورثے سے روشناس کرائیں۔


جین میک آرتھر نےکہا کہ ’’کیمپ فیوچر اسٹارز ‘‘ نہ صرف انگریزی زبان کی مہارتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ اس پروگرام کی بدولت ہر شریک ملک کے طلبہ کو ترکی میں ایک نئے ماحول کا تجربہ میسر آئے گا اور وہ ثقافتی سفیروں کے طور پر اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔


کراچی سے تعلق رکھنےپروگرام میں شریک ۱۶ سالہ طالبعلم حمزہ نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے نئے لوگوں سے ملنے اور علم کے حصول کے لئے پاکستانی طلبہ کے جذبہ کی عکاسی کرنے پر انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔


امریکی سفارتخانہ اس سالانہ تبادلہ پروگرام کے لئے ۲۰۱۳ء سے مالی تعاون کررہا ہے۔ اس تبادلہ پروگرام کے شرکاء امریکی سفارتخانہ کے دو سالہ انگلش ایکسس مائیکرواسکالرشپ پروگرام کے موجودہ یا سابقہ طالب علم ہیں جنہیں اُن کے اساتذہ نے نامزد کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے انگریزی زبان کے پروگراموں کے دفتر کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

AmericanEnglish.state.gov

###

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




اسلام آباد پولیس کے ۱۴ویں سالانہ یوتھ سمر کیمپ کے لئے امریکی سفارتخانہ کی اعانت


گزشتہ چار سالوں کی طرح امسال بھی امریکی سفارتخانہ نے اسلام آباد پولیس کو سالانہ یوتھ سمر کیمپ کے انعقاد کے لئے مالی اعانت اور افرادی قوت فراہم کی۔ اس سال یوتھ سمر کیمپ میں جو ایک اعلی معیار کی عوامی پولیس کی سرگرمی ہے، چھ سے چودہ سال کی عمر کے ۳۰۷ بچوں نے تمام مقابلوں میں بھر پور حصہ لیا جس میں گُھڑ سواری، مارشل آرٹ، تیراکی، رکاوٹوں والی دوڑ، تیر اندازی، ذاتی دفاع، جمناسٹکس اور مقامی آبادی کی خدمت کے پروگرام شامل تھے۔ آئی سی ٹی پولیس کے سینئر اہلکاروں نے یوم آزادی کے موقع پر اختتامی تقاریب منعقد کیں جس میں نوجوانوں کی شرکت اور پولیس کے تعاون کو اجاگر کیا گیا۔


پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب میں امریکی سفارتخانہ کے انٹرنیشنل کرمنل انویسٹیگیٹو ٹریننگ اسسٹنس پروگرام (آئی سی آئی ٹی اے پی) کے پروگرام منیجر شہزاد حمید نےاپنے خطاب میں کہا کہ پولیس سمر کیمپ کے لئے امریکی حکومت کی مسلسل اعانت کا مقصد منعقد ہونے والے ہر کیمپ میں نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانا اور اس چھ ہفتوں پر مشتمل دورانیہ میں پولیس اور نوجوانوں میں موجود تال میل کو برقرار رکھنا تھا۔ اس موقع پر اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق مسعود یاسین اورسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد بن اشرف نے بھی تقریب سے خطاب کیا جس میں سابق انسپکٹر جنرل سید محب اورسپرنٹنڈنٹ آف پولیس سُمیرا اعظم نے بھی شرکت کی۔


امریکی محکمہ انصاف کی کرمنل ڈویژن میں قائم آئی سی آئی ٹی اے پی دنیا کے ۳۰ سے زیادہ ممالک میں کام کرتا ہے تاکہ قانون کے مئوثر، پیشہ ورانہ اور شفاف نفاذ کے قیام کے لئے کوششیں کی جا سکیں جس سے انسانی حقوق کا تحفظ، بدعنوانی کا انسداد اور مختلف اقوام کے مابین جرائم اور دہشت گردی کے خطرہ کو کم کیا جا سکے جو امریکہ کی خارجہ حکمت عملی اور قومی سلامتی کے اغراض و مقاصد کا حصہ ہیں۔ آئی سی آئی ٹی اے پی کے بارے میں مزید جاننے کے لئے درج ذیل ویب سائٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔


https://www.justice.gov/criminal-icitap.


###

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





یو ایس ایڈ اور وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان میں ترقی کے لئے جاری شراکت کی تجدید

اسلا م آباد (۴ اکتوبر ، ۲۰۱۶ء) __ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور وز ارت خزانہ نے توسیعی شراکتی معاہدے (پاکستان انہانسڈ پارٹنرشپ ایگریمنٹ) میں تازہ ترین ترمیم پر ۱۶ ستمبر کو دستخط کئے۔ اس دستاویز کے تحت امریکی حکومت پاکستان کو ترقیاتی معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ معاہدہ ترقی کے لئے اہم انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے، معاشی مواقع مہیا کرنے اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے معاشی و سیاسی اصلاحات کے نفاذ کے اقدامات کے لئے پاکستانی حکومت کو اضافی ۴۰ کروڑ ۷۰ لاکھ ڈالر فراہم کرتا ہے۔

اس معاہدے کے تحت یو ایس ایڈ کے پروگرام پاکستانی حکومت کی مشاورت سے تیار کئے گئے ہیں اور پاکستان کے ۲۰۲۵ء کے وژن میں معاونت کرتے ہیں، جس میں ایک خوشحال پاکستان کے لئے لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے۔

گذشتہ ایک عشرے کے دوران میں امریکہ نے ترقیاتی کاموں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لئے یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کو تقریباً ۷ ارب ۷۰ کروڑ ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی ہے،جس کے باعث پاکستان کا شمار امریکہ سے سب سے زیادہ غیر ملکی امداد حاصل کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔

پاکستان میں یو ایس ایڈ کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

www.usaid.gov/pakistan

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

https://s12.postimg.org/bavy229f1/Michael_Froman.jpg


امریکہ کے تجارتی نمائندے سفیر مائیکل فرومن کی جانب سے

پاکستان کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ


امریکہ کے تجارتی نمائندے سفیر مائیکل فرومن نے امریکہ ۔ پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے ۱۸ اکتوبر کو اسلام آباد میں ایک وفد کی قیادت کی۔ ٹیفا کونسل کے اجلاس میں جس کی میزبانی وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کررہے تھے، پاکستانی مصنوعات کے لئے امریکہ میں مارکیٹ تک وسیع رسائی، لیبر اصلاحات میں تعاون، کاروباری سطح کے تعلقات اور حقوق املاک دانش سمیت تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاملات کا احاطہ کیا گیا۔


امریکہ کے تجارتی نمائندے مائیکل فرومن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو امریکہ بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط معاشی تعلق ہے جو ہزاروں افراد اور ان کے خاندانوں کی زندگی میں بہتری پر مبنی ہے۔ ہم نے کافی کامیابی حاصل ہے لیکن اب بھی بہت پیش رفت کی گنجائش باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے تعلقات کے بہترین سال ہمارے سامنے ہیں اور ہم اپنے سامنے موجود بے شمار مواقع سے بھرپور طریقے سے مستفید ہونے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔


فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے سے متعلق جاری تعاون کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ فریقین نے کہا کہ امریکہ۔ پاکستان کلین انرجی پارٹنرشپ کے تحت پاکستان میں کلین انرجی ڈیولپمنٹ کے نجی شعبے کے لئے تقریباً آٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی فراہمی کے لئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور پانچ پاکستانی بینکوں کےدرمیان پندرہ سالہ اشتراک کا ستمبر میں اجراء اس ضمن میں ایک اہم مثال ہے ۔ امریکی حکام نے کہا کہ پاکستان پرائیویٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو (پی پی آئی آئی) اور تین انویسٹمنٹ فنڈز کے تحت پاکستان میں ابتدائی سرما یہ کاری اس سال کی جائے گی، پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں کم از کم ۱۵ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے نجی شعبے کے فنڈز کے ساتھ تینوں انویسٹمنٹ فنڈز نے یو ایس ایڈ کی فنڈنگ کے برابر حصہ ڈالا ہے۔ پی پی آئی آئی، توانائی کے نئے اقدام اور قرض تک رسائی کے لئے امریکہ۔پاکستان شراکت (چھ کروڑ ڈالر) کے تحت یو ایس ایڈ آئندہ برسوں کے دوران پاکستان میں تیس کروڑ ڈالر فنانسنگ تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔ سفیر فرومن نےعالمی بینک کے ڈوئنگ بزنس انڈیکس پر پاکستان کی رینکنگ کو بہتر بنانے کی پاکستانی حکمت عملی میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔


سفیر فرومن نے ٹیفا کونسل میٹنگ۲۰۱۴کے تحت خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے اور وومن انٹرپنیورشپ کے یادداشتی مسودے پر مثبت تعاون کاذکر کیا۔ اسے جون میں ایک جامع منصوبے میں تحریر کیا گیا تھا جس میں امریکہ پاکستان وومن کونسل کی کوشش بھی شامل تھی۔


ٹیفا میٹنگ کے علاوہ سفیر فرومن نے پاکستانی آفیشلز کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ ان ملاقا توں کے دوران سفیر فرومن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستانی حکومت اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں بہتری کے لیے پر عزم ہے۔


امریکہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑ ی منڈی اور پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔ ۲۰۱۵ء میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔


امریکہ پاکستان ٹیفا دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرما یہ کاری کے لیے گفت و شنید کے اصول اور سٹرا ٹیجک ڈھانچہ فراہم کر تا ہے۔ ٹیفا کے متعلق مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں

https://ustr.gov/trade-agreements/trade-investment-framework-agreements


پاکستان اور امریکہ کے درمیان مظبوط معاشی شراکت سے متعلق حقائق نامہ درج ذیل لنک پر موجود ہے۔

http://www.state.gov/p/sca/rls/fs/2016/263216.htm



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





یو ایس ایڈکی اعانت سے بلوچستان زرعی ترقیاتی منصوبے سے ۱۶۰۰۰ گھرانوں کی آمدنی میں بہتری


امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور خوراک و زراعت کے عالمی ادارہ (ایف اے او) نے یوایس ایڈ کے مالی تعاون سے ۳۲ ملین ڈالر مالیت کے بلوچستان زرعی منصوبے کی کامیاب تکمیل کی مناسبت سے ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس منصوبے پر ایف اے اونے عملدرآمد کیا تھا۔ اس منصوبے کے دائرہ کار میں صوبہ بلوچستان کے آٹھ اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں زرعی ترقیاتی سرگرمیاں شامل تھیں


یوایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے اسلام آباد میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈ کو بلوچستان میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومت، مقامی لوگوں اور ایف اے او کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے۔ "ہمیں اس منصوبے کے تحت متعلقہ علاقوں میں لوگوں کے روزگار میں زبردست بہتری رونما ہونے پر خوشی ہے۔"

یو ایس ایڈ نے اس منصوبے ذریعے ۸۲۶ سماجی تنظیمیں قائم کیں ،جن سے سولہ ہزار گھرانوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا۔ اس منصوبے نے مقامی آبادیوں اور کاشتکاروں کو اپنی فصلوں اور مویشیوں کی پیداوار، ان کی فروخت اور آمدن بڑھانے میں مدد دی۔ کاشتکاروں نے جانورپالنے کے نت نئے طریقوں، مویشیوں کی بہتر نسلوں ، بہتر بیجوں اور پانی کا انتظام و انصرام کرنے کے زیادہ باکفایت طریقوں کے بارے میں سیکھا۔ اس منصوبے سے کاشتکاروں کو مقامی تنظیمیں ، منڈی میں کاشتکاروں کے اجتماعات اور اشیاء کی درجہ بندی، انھیں ڈبوں میں محفوظ کرکے ڈی میں فروخت کرنے کیلئے باہمی انجمنیں قائم کرنے اور انھیں تربیت فراہم کرنے،نیز ان اشیاء کو بہتر داموں خریدنے والی منڈیوں کی تلاش میں بھی مدد ملی


اس منصوبے سے آمدن والی سرگرمیوں اور صوبے کی زرعی پالیسیوں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے، نیز منڈی کی بنیاد پر اور مقامی آبادیوں کی شمولیت پر مبنی سرمایہ کاری کیلئے قانونی اور نگرانی کیلئے ڈھانچے کے قیام میں بھی مدد ملی۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


امریکی محکمہ زراعت کی پاکستانی زرعی برآمدات میں اضافہ کیلئےاعانت


اسلام آباد (۲۲ ِ مارچ ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی محکمہ زراعت نے حکومت پاکستان کی زرعی تجارت میں اضافہ کی کوششوں میں اعانت کے لیے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ مل کر گذشتہ چھ برس میں فاصلاتی تربیت کے ایک پروگرام میں چالیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ اِس پروگرام کا مقصد پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کے قواعد وضوابط پر عمل پیرا ہونے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کرکے خام ملکی پیداوار بڑھائی جائے۔


امریکی محکمہ زراعت اور اس کے اشتراک ِ کار ، سینٹر فار ایگرکلچر اینڈبائیو سائنس انٹرنیشنل اورٹیکساس اے اینڈ ایم یو نیورسٹی نے ملکر فا صلاتی تربیت کے پروگرام (ایس پی ایس) کا آغاز کیا جس کا مقصد پاکستان میں پودوں اور زرعی پیداوار کی صحت و صفائی سے متعلق آگہی وشعور میں اضافہ کرنا تھا۔ اس پروگرام اور آن لائن موڈیولز کی مدد سے نباتات اور حیوانات کی صحت و صفائی کے مروجہ بین الاقوامی معیار سے متعلق تیس پاکستانی زرعی ماہرین اور پلانٹ پروٹیکشن آفیسرز تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ تربیت کے دوران میں حشرات سے بچاؤ ، معائنے ، علاج و معالجہ اور منڈی تک رسائی ایسے موضوعات پر خاص توجہ دی گئی ہے۔


قونصلر برائے زراعت ڈیوڈ ولیمز نے اِس موقع پر کہا کہ درآمدات و برآمدات کے قوانین پر عملدرآمد بین الا قوامی خریداروں کی ضروریات کو پورا کرنے اورپاکستان کی مقامی زراعت اور صارفین کے تحفظ کے لیےانتہائی ضروری ہےاور ہمیں امید ہے کہ یہ کورسز پاکستان میں نباتات کی صحت و صفائی کے ماہرین کورہنمائی فراہم کریں گے۔


ایس پی ایس تربیتی پروگرام کی پاکستان میں کامیابی کی بدولت فاصلاتی تربیت کے اِن ماڈیولزکو یوایس ایڈ کے نئے پروگرام "فوڈ سیفٹی نیٹ ورک" کےایک کلیدی حصہ کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے اور اب اس کے نصاب میں غذائی تحفظ اور جانوروں کی صحت کے متعلق مضامین شامل کر نے کے بعد اسے مختلف بین الاقوامی زبانوں میں شا ئع کیا جائیگا ۔


زراعت پاکستان کی معیشت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، جس کا خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ ۲۱ فیصد سے زیادہ ہے۔ زراعت سب زیادہ روزگار فراہم کرنے والاشعبہ بھی ہے اورپاکستان کی مجموعی افرادی قوت کا۴۶ فیصد زراعت سے منسلک ہے۔ دیہی علاقوں میں پاکستان کی تقریباً ۶۲ فیصد آبادی کے لئے زراعت روز مرہ کی زندگی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ امریکی حکومت پاکستان میں زراعت کی پیداوار میں اضافے ، غذ ائی تحفط اور معاشی اہداف کے حصول کے لیے پاکستانی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کو اعانت فراہم کرتی ہے ۔ ۲۰۰۲ ءسے ۲۰۱۵ ءکے دوران امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے پاکستانی میں زرعی شعبے کے لیے تین سو پچاس ملین ڈالرسے زیادہ کی رقوم مختص کی۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


[email protected]


www.state.gov


https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu


http://www.facebook.com/USDOTUrdu


https://www.instagram.com/doturdu/


https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


یو ایس ایڈ پاکستان کو مکئی کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنائے گا


اسلا م آباد (۱۱ اپریل، ۲۰۱۷ء) __ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جولی چین اور وزیر برائےقومی غذائی سلامتی و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے مکئی کی پیداوار سے متعلق آج ایک قومی ورکشاپ کا افتاح کیا۔ ورکشاپ میں مکئی کے ان نئے بیجوں کی کارکردگی اجاگر کی گئی جو یو ایس ایڈ کے فنڈز سے چلنے والے ایگریکلچرل انوویشن پروگرام (اے آئی پی) کے تحت گذشتہ سال بیس پاکستانی زرعی تحقیقی ادارں اور زرعی بیجوں کی پاکستانی کمپنیوں کو نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر میں فراہم کئے گئے تھے۔ مکئی کے بیجوں کی ان نئی اقسام سے پاکستان میں مکئی کے معیاری ہائیبرڈ بیج کی پیداوار تیزی سے پھیلی ہے۔


یو ایس ایڈ کے فنڈز سے چلنے والا ایگریکلچرل انوویشن پروگرام پچاس ہائیبرڈ اور اوپن پولینیٹڈ مکئی کی اقسام جو پاکستان کے ماحول سے مطابقت رکھتی ہیں، کی نشاندہی کے لئے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (پی اے آر سی) کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔ مکئی کے بیجوں کی یہ اقسام خشک سالی اور موسم کی حدت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کی گئی ہیں، جن سے غذائیت (مزید پروٹین، پروٹامن اے اور زنک) میں اضافہ ہوا ہے۔ ان اقسام سے کاشتکاروں اور صارفین دونوں کے لئے پیداواری صلاحیت اور غذائیت میں بہتری رونما ہوئی ہے۔


ورکشاپ ان بیجوں کی ایک سالہ پیشرفت کا جائزہ لینے اور ۱۹۶۰ء کی دہائی جب امریکی اور پاکستانی سائنسدانوں نے پاکستان میں گندم کی میکسی پاک قسم متعارف کرائی تھی، سے جاری امریکہ۔پاکستان تعاون کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔ ۱۹۶۱ء سے ۱۹۶۹ء کے دوران پاکستان میں گندم کی پیداوار میں ۲۵ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔


یو ایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹرجولی چین نے کہا کہ مکئی کے بیجوں کی ان نئی اقسام کے ساتھ اب ہمارے پاس مقامی سیڈ کمپنیوں اور زرعی تحقیق کے سرکاری اداروں کے لئے مزید زیادہ قابل رسائی اور موسم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور زیادہ غذائیت کے حامل مکئی کے بیج موجود ہیں۔ گزشتہ سال نئی بیجوں کی فراہمی اس تعاون کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو امریکہ پاکستان کو زرعی شعبے میں فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کے ان بیجوں کی صلاحیت لاکھوں پاکستانی کسانوں کی زندگی میں بہتری کا موجب بنے گی۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے قومی غذائی سلامتی و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے پاکستانی کاشتکاروں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی و تحقیق کا تبادلہ کرنے پر امریکہ کا شکریہ اا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی ادارے ان بیجوں سے مستفید ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ بیج کسانوں کو ان کے مقامی سپلائی اسٹور پر دستیاب ہوں۔


۲۰۱۳ء میں شروع کیا جانے والا ایگریکلچرل انوویشن پروگرام یو ایس ایڈ، انٹرنیشنل میز اینڈ ویٹ امپروومنٹ سینٹر اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کا منصوبہ ہے جو گندم، مکئی، چاول، مویشیوں، پھلوں اور سبزیوں کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی اور فراہمی کے ذریعے زرعی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کے لئے کام کرتا ہے۔


مزید معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔





فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



فکری املاک کے حقوق کو پاکستان کی معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت حاصل ہے، پاکستانی اور امریکی ماہرین



اسلا م آباد (۲۴ ِاپریل، ۲۰۱۷ء) __ پاکستانی ماہرین تعلیم اور امریکی قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فکری املاک کےحقوق (انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس) سے پاکستان میں معاشی ترقی میں تیزی آئے گی کیونکہ ان حقوق سے جدت اور تخلیق کا تحفظ ہوتا ہے اور اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جدت اور تخلیق معاشی سرگرمیاں تیز کرنے میں کلیدی عوامل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان سے صنعت کو روزگار کے نئے مواقع مہیا کرنے اور بین الاقوامی منڈی میں مسابقت میں مدد ملتی ہے۔


اس حوالے سے آج نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد میں کاروبار اور جدت طرازی کے لئے انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کی اہمیت کے موضوع پر ایک گول میز مباحثے میں مکمل اتفاق رائے پایا گیا،جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مباحثے میں نسٹ کے ماہرین تعلیم، امریکی حکام اورایک پاکستان نژادامریکی شہری نے،جو انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کےماہر ہیں، نسٹ کیمپس میں انجینئرنگ اور کاروبار کے طالبعلموں کے ساتھ معاشی ترقی اورانٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔


تقریب میں آئی پی آر کے معروف ماہر حارث باجوہ نے، جو ایک پاکستانی نژادامریکی ہیں، کلیدی خطاب کیا۔ حارث باجوہ جنہوں نے گوگل، سام سنگ اور اے او ایل جیسی کمپنیوں کے لئے پیٹنٹس وضع کرنے اور اُن کے تحفظ کے لئے ایک عشرے سے زائد عرصہ تک کام کیا، کہا کہ انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس نت نئی ایجادات کے لئے ایک زرخیز زمین کی مانندہیں اورسرکاری پالیسیوں کو اس عمل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔


واشنگٹن میں امریکی محکمہ تجارت کے ایک سینئر کمرشل لاء ایڈوائزر جان کے ڈکرسن نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے کردار کو اُجاگر کیا۔


تقاریر کے بعدحارث باجوہ اور جان کے ڈکرسن نےپاکستانی ماہرین تعلیم کے ساتھ ایک پینل مباحثے میں حصہ لیا۔ واشنگٹن، ڈی سی میں امریکہ کے پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کے اٹارنی ایڈوائزر امین امام نے بھی مباحثے میں شرکت کی۔


نسٹ میں منعقد کی جانے والی یہ تقریب ۲۶ ِاپریل کو فکری املاک کے عالمی دن کو منانے کے سلسلے میں امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے کی جانے مختلف سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ امریکی سفارتخانہ ہر سال فکری املاک کے حقوق کے بارے میں شعور وآگہی بیدار کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہےاورانٹیلکچول پراپرٹی کا عالمی دن مناتا ہے ۔ ا مسال ان تقریبات کا موضوع’’جدت۔ زندگی میں بہتری ‘‘ہے جس کے ذریعہ دنیا کو بہتر بنانے والے غیر معمولی نئے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم عام لوگوں کو اجاگر کرناہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


[email protected]


www.state.gov


https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu


http://www.facebook.com/USDOTUrdu


https://www.instagram.com/doturdu/


https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




جان گروک: نسٹ میں نیا سینٹر فار انرجی، انرجی انجینئرنگ میں پاکستان کے مستقبل کو ایک سمت دے گا




اسلام آباد (۸ ِمئی ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ جان گروک اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے آج نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں نئے تحقیقی مرکزکا افتتاح کیا۔اس تحقیقی مرکزکی تعمیر امریکی حکومت کی اعانت سے کی گئی ہے۔




پاکستان میں تعلیم کے شعبے کی مضبوطی اور توانائی کے بحران کے حل کی تلاش کے لیے دیر پاء امریکی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے مشن ڈائر یکٹر جان گروک نےکہا کہ ان نئی عمارتوں میں پڑھائے جانے والے تعلیمی پروگرام پاکستان کے مستقبل کو ایک سمت دیں گے اور انرجی انجینئرنگ کے شعبے میں خواتین اور غیر مراعات یافتہ نوجوانوں کی کامیابی کے نئے معیار قائم کریں گے۔




نو تعمیر شدہ چار منزلہ عمارت ساٹھ ہزار مربع فٹ پر محیط ہے اور اس میں پانچ کلاس رومز، توانائی کی آٹھ جدید تجربہ گاہیں، ایک سیمینار ہال، کانفرنس رومز ، دفاتر اور معذور افراد کے لیے لفٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔




وفاقی وزیر خواجہ آصف نے امریکی عوام کی اعانت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس موقع پر کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ تحقیقی تجربہ گاہ کے لیے امریکی حکومت کی اعانت ، پاکستان میں تعلیمی معیار کی بہتری اور توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں اور عزم کی عکاس ہے۔




وفاقی وزیر نے دوسرے کئی منصو بوں بشمول زراعت اور پانی کے زخیرے کے لیے تعمیر کیے گئے گومل ذام اور کرم تنگی ڈیم میں اعانت فراہم کرنے پر بھی امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔




نسٹ میں قائم یہ تحقیقی مرکزاعلیٰ تعلیم کے ادارے (ہائر ایجوکیشن کمیشن) کے تعاون سے عنقریب پاکستان میں پائیدار توانائی کا سب سے ممتاز تحقیقی ادارہ بن کر ابھرے گا۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون کو سراہتے ہوئے نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نوید زمان نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس سنیٹر کے قیام سے ہنر یافتہ نوجوان تیار کرنے میں مدد ملے گی اور ٖ انجینئرنگ کے شعبے میں خواتین اور غیر مراعات یافتہ نوجوانوں کی شمولیت کا ایک نیا معیار قائم ہو سکے گا ۔




یہ اقدام ، امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پاکستان میں توانائی، پانی، زراعت اور غذائی تحفظ کے لیے اطلاقی تحقیق کے ایک سو ستائیس ملین امریکی ڈالر کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔




تصاویر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے فلکر
پیٖج پر موجود ہیں


###




فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


پاکستان کی سیکورٹی مضبوط بنانے کے لیے سرحدی چوکیوں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح



اسلام آباد (۱۲ ِمئی ، ۲۰۱۷ ء)__ جنرل ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں ڈی آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ بریگیڈیر محمد یو سف ماجوکا اورشعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون (انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز) کی ڈائر یکٹر کیٹی اسٹا نا نے سرحدی چو کیوں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ نے شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی سفارتخانہ کا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز ایک عشرے سے زیادہ عرصہ سے ایف سی کے ساتھ کھڑا ہےاور پاکستان کی مغربی سرحد پر قانون نافذ کرنے والےاداروں اور عام شہریوں کےجانی نقصانات ، سرحد پاردراندازی ، اسمگلنگ اور منشیات ،اغواء برائے تاوان اور دیگرجرائم کو کم کرنے میں اعانت فراہم کر رہا ہے۔


یہ تقریب ۲۰۱۴ء میں شروع ہونے والے ایک کروڑ ڈالر لاگت کے تین سالہ منصوبے کے مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کی گئی جس میں پانچ کمپنی ہیڈ کوارٹرز ، تینتیس سرحدی چوکیوں کی تعمیر ، ۵۴حفاظتی چوکیوں کی تزئین و آرائش شامل تھی ۔ قبل ازیں ۵۵ لاکھ ڈالر کی لاگت سے ۵۴ سرحدی چوکیوں کی تعمیر جبکہ تیس تنصیبات کی تزئین و آرائش کی گئی۔


تقریب میں انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز اسلام آباد کی سربراہ کیٹی سٹانا نے پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد پر فر نٹیر کور کی بطور اولین دفاعی لائن کردارکی تعریف کی اور اس کے ساتھ تعاون کو قابل فخر قرار دیا ۔ کیٹی اسٹانا نے خاص طور پر شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون کے تعاون سے چترال ، مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں قائم سرحدی چوکیوں کا ذکر کیا جن سے ۲۰۱۴ ء سے ۲۰۱۶ء کے دوران کئی حملوں میں انسداد منشیات اور سرحد پار در اندازی روکنے میں مصروف عمل ایف سی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملی۔


شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ رواں سال انسداد منشیات اہلکاروں کے تحفظ اور فاٹا اور پاک افغا ن سرحد پر ایف سی کی موجودگی بہتر بنانے کے لیے بلٹ پروف جیکٹس ، ہیلمٹ اور بم ڈسپوزل سوٹ کی فراہمی سمیت سازو سامان کی شکل میں پچاس لاکھ ڈالر مہیا کرے گا۔




فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ








 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





امریکہ کی جانب سے پاکستان میں صحت کے بہتر نظام کیلئے مزید سرمایہ کاری


اسلام آباد (۱۷ ِمئی ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک، وزارت قومی صحت کے سیکرٹری ایوب شیخ، ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد حفیظ اور شعبہ صحت حکومت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے حکومت امریکہ کی جانب سے پاکستانی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص بجٹ میں اعانت کیلئے نئے منصوبے شروع کرنے کی غرض سے تین لیٹرز آف کمٹمنٹ پر دستخط کئے۔


یو ایس ایڈ اور وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے درمیان طے پانے والے پہلے لیٹر آف کمٹمنٹ کا مقصد صوبے میں صحت وآبادی کے شعبے میں منصوبہ بندی اور اصلاح کو فروغ دینا، صحت سے متعلق سرکاری شعبہ کی مالی استعداد بڑھانا،محفوظ زچگی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور صحت کے شعبہ میں افرادی قوت ، بالخصوص ماہر دائیوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز، کو تیارکرناہے۔


یو ایس ایڈ اور وزارت صحت حکومت سندھ کے درمیان دستخط کئے جانے والے دوسرے لیٹر آف کمٹمنٹ کا تعلق عوام کی صحت کے حوالے سے منصوبہ بندی میں معلومات فراہم کرنے کیلئے اعدادوشمارکے استعمال میں بہتری لانا ہے۔ امریکی اعانت سے اس محکمے کو صوبے بھر میں نگرانی کی صلاحیتوں کو مؤثربنانے اور ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کے نگرانی اور جائزے کےشعبے کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔


یوایس ایڈ اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کےمابین طے پانے والے تیسرے لیٹر آف کمٹمنٹ کے ذریعے اساتذہ کی ترقی ، مطلوبہ تحقیق، سابق طالب علموں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرام وضع کرنے میں مدد ملے گی۔


مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے پاکستان کے شعبہ صحت کے حوالے سے امریکہ کے دیر پا عزم کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستانی عوام پر سرمایہ کاری کرنااور ہر سطح پر ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان کی استعداد کو بہتر بنانا انسانی زندگیوں کو بچانے اور صحت کے حوالے سے بہتر نتائج حصول کے دو لازمی اجزاء ہیں۔


وزارت قومی صحت کے سیکرٹری ایوب شیخ نے صحت کے شعبے میں حکومتوں کی سطح پر نئے پروگرام شروع کرنے اور تزویراتی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے پر، جس سے قومی صحت پالیسی، خدمات، مالیات اور نگرانی میں بہتری آئے گی ، امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔


فوٹو دیکھنے کیلئے درجہ ذیل پیج ملاحظہ کیجئے۔



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ








 

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



امریکی سفارتخانہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس اور پاکستان نیشنل پولیس بیورو کیلئے


نفاذ قانون سے متعلق سازو سامان اور گاڑیوں کا عطیہ




پاکستان پولیس کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نفاذ قانون اور انسداد دہشت گردی سے متعلق آلات وصول کئے۔دئیے گئے سازو سامان میں گاڑیاں، مواصلات کے آلات، یونیفارم اور کرائس ریسپانس ٹیم کا سازوسامان شامل ہے جس کی کل مالیت ایک ملین ڈالر سے زائد ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اشرف زبیر صدیقی تھے جب کہ امریکی سفارتخانہ کی نمائندگی ڈپٹی ریجنل سیکیورٹی آفیسر راب میئر نے کی۔


یہ عطیات امریکی وزارت خارجہ کے انسداد دہشت گردی معاونت (اے ٹی اے) پروگرام کے زیر اہتمام فراہم کئے گئے۔اے ٹی اے پروگرام کے تحت دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والے افراد کو تربیت اور سازو سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت۲۰۰۳ سے وفاقی اور صوبائی سطح پر پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسداد دہشت گردی کی صلاحیتیں نکھارنےاورپاکستان بھر سے تین ہزار سے زائد افسران کی تربیت فراہم کرنے کے علاوہ اس پروگرام کے آغاز سے اب تک لگ بھگ تین اعشاریہ تین ملین ڈالر کا سازو سامان مہیا کیا جا چکا ہے۔


اس تقریب سے متعلق تصویریں آپ مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔


U.S. Embassy Flickr page.




فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


[email protected]


www.state.gov


https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu


http://www.facebook.com/USDOTUrdu


https://www.instagram.com/doturdu/


https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

 
Top