امریکی فلمی نمائش کی پاکستان آمد

  • Work-from-home

fawad DOT

Active Member
Nov 26, 2008
462
20
1,118

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ



امریکی فلمی نمائش کی پاکستان آمد

اسلام آباد (۲۳ مئی ، ۲۰۱۵ء)__ امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نے امریکی فلمی نمائش کی افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ امریکی سفارتخانے کی معاونت سے منعقد ہونیوالی اس امریکی فلمی نمائش کا انعقاد رواں برس فاطمہ جناح پارک کے ایوان قائد آڈیٹوریم میں کیا گیا ہے۔ ۲۳مئی سے ۳ جون تک امریکی فلمسازمتعدد فلمی میلوں میں شرکت کریں گے، پاکستانی فلمسازوں کے ساتھ بہترین تجربات کا تبادلہ کرنے کی غرض سے تربیتی نشستوں کی میزبانی کریں گے اورپاکستانی فلمی صنعت میں اپنے ہم پیشہ لوگوں کے ساتھ گول میز مباحثوں میں شرکت کریں گے ۔اس دورے کا اہتمام ہنر کدہ کالج آف ویژؤل اینڈ پرفارمنگ آرٹس اور مورینگو فلمز کے منصوبے ۶۰ سیکنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔

امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ کی صنعتیں ہمارے معاشروں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کے علاوہ ہمارے دونوں ملکوں کی معیشتوں کو بڑھاوا دینے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ کی عالمی منڈیوں میں مسابقت کیلئے فلمسازوں اور ماہرین کی ایک مضبوط بنیاد
ضروری ہے۔ امریکی فلمی نمائش پاکستان کی معیشت اور ثقافتی ورثے پر ایک دیرپاء اور مثبت اثر ڈالے گی۔

امریکی فلمی نمائش حکومت امریکہ کابنیادی فلمی سفارتکاری پروگرام ہے جو دنیا بھر میں امریکی
فلمسازوں کے ساتھ فلمی نمائشوں اور ورکشاپس کا اہتمام کرتا ہے۔ جنوبی کیرولینایونیورسٹی کے اسکول آف سینمیٹک آرٹس میں قائم اس پروگرام کے تحت گزشتہ تین سالوں میں ۶۷ ممالک کا دورہ کیا گیا، ۱۱۷ فلموں کی نمائش ہوئی اور دس ہزار سےزیادہ شرکاء تک رسائی حاصل کی گئی ۔

امریکی حکومت ویژؤل اورپرفارمنگ آرٹس ، خواتین کو بااختیار بنانےاور کاروبار کو فروغ دینےکی غرض سے ہر سال ثقافتی پروگراموں پر ۳۰ ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرتی ہے۔
امریکی فلمی نمائش اور حکومت امریکہ کی اعانت سے جاری اس نوعیت کے دیگر پروگراموں سے متعلق مزید معلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹس ملاحظہ کریں:

اورhttp://americanfilmshowcase.use.edu/
http://exchanges.state.gov/us/program/american-film-showcase.

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 
Top