خودکش حملے اور انسداد پولیو كی مخالفت کے خلاف فتوے اور اس کی توثیق

  • Work-from-home

Shakil-A

Regular Member
Jun 6, 2011
140
28
1,128
اتوار کے روز تقریباً 200 مذہبی علماء نے ایک کانفرنس کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان ، القاعدہ ، داعش ، بوکو حرام ، الشباب اور دوسری نام نہاد جہادی تنظیموں کے پس پردہ کام کرنے والے فلسفے کو گمراہ کن اور غیراسلامی اور ان کی سوچ غلط قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اس کی بنیاد ناقص معلومات اور جہالت پر مبنی ہے . فتوے میں کہا گیا ہے کہ یہ نام نہاد جہادی تنظیمیں ان حالات سے بے خبر ہیں جن کی موجودگی میں جہاد کا اعلان کیا جاسکتا ہے . مزید یہ کہ یہ عناصر فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے فساد کے مجرم ہیں ، اس لیے کہ اسلام فرقے کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دیتا اور یہ کہ اسلامی حکومت ایسے باغیوں کو کچلنے کے لیے پابند ہے . فتوے میں انسدادِ پولیو مہم کی مخالفت کرنے والے افراد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ لوگ عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور جو لوگ ہیلتھ ورکرز خواتین کو ہلاک کررہے ہیں ، وہ بدترین مجرم ہیں

اس كانفرنس كے بعد ، پیر کو سنی مسلک کی کم از کم پچاس جماعتوں اور گروپس نے اس مشترکہ فتوے کی توثیق کردی ہے . جاری ہونے والے ایک بیان میں مولانا ضیاء الحق نقشبدنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنّی مسلک کی پچاس جماعتوں کے رہنماؤں نے فتوے کے اجراء کے 24 گھنٹوں کے بعد کانفرنس کے منتظمین سے رابطہ کرکے اس کے لیے اپنے حمایت کا اعلان کیا . انہوں نے اسے ایک ’’کامیاب‘‘ اقدام قرار دیا ، جس کے ذریعے اسلام اور جہاد کے بارے میں غلط فہمیاں دور ہوں گی . انہوں نے مزید كہا کہ ان جماعتوں نے آئندہ جمعہ کو امن و محبت کے دن کے طور پر منانے کا بھی خیرمقدم کیا ہے ، اس دن چار لاکھ مساجد میں نمازِ جمعہ کے خطبوں کے ذریعے امن و محبت کی حمایت اور خودکش حملوں کے خلاف فتوے کی توثیق کی جائے گی
 
  • Like
Reactions: STAR24
Top