وزیراعظم نواز شریف کی بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری واپس لانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد / کراچی: متحدہ عرب امارات سے لاہورآنیوالی گلف ایئر کی پروازپر آسمانی بجلی گر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
متحدہ عرب امارات سے لاہور آنے والی گلف ایئر کی پرواز پر آسمانی بجلی گر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے، طیارے کونقصان پہنچنے کے باعث اسے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایئرپورٹ پراتار لیاگیا۔ دریں اثناوزیراعظم نواز شریف نے گلف ایئر کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث نئی دہلی ایئر پورٹ پر 200 سے زائد پاکستانی مسافروں کے پھنسنے کے واقعے کا نوٹس لے لیااور مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے اور اگر ضرورت ہو تو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا انتظام کیا جائے۔ وزیراعظم نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو بھی ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی دیکھ بھال کی جائے۔