الاظہر علما كی فتوی

  • Work-from-home

Shakil-A

Regular Member
Jun 6, 2011
140
28
1,128
اب تو مصری افتا كونسل كی علما نے بھی داعش كی خلاف فتوی جاری كی ہے ، كیا داعش اس پر عمل بھی كریگا یا نہیں ؟ جہاں سے میں داعش كی حركتوں كو دیكہتا ہوں اور ان كی بارے میں اخباروں میں پڑھتا ہوں اور ان كی باتوں كو سنتا ہوں ، مجہے ایسا لگتا ہے كہ یہ لوگ سدہرنے والے نہیں ہیں اور یہ اپنی یہ حركتیں جاری ركہیں گے اور اسلام كو دنیا كی نظروں میں بدنام كرنا چاہتے ہیں اور سارے دنیا میں مسلمانوں كی تحقیر كا وجہ بن گئے ہیں
 

Shakil-A

Regular Member
Jun 6, 2011
140
28
1,128
مصر افتا كونسل كے فتوی كی بعد جو انسانوں كی ذبح كرنے كی مذمت كرتا ہے ، اب سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین ، الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں اردن کے یرغمال ہواباز معاذ الکساسبہ کو زندہ جلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ انسان کو آگ میں جلانے والوں کا کوئی دین ومذہب اور اخلاق نہیں . انہوں نے کہا کہ کسی زندہ انسان کو آگ میں جلا کر موت سے ہم کنار کرنا اسلام میں قطعی حرام ہے . الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ زندہ انسانوں کو جلانے کا غیر انسانی طرز عمل داعش کے ان خوارج کا وحشیانہ فعل ہے جو خود کو اسلام کا سب سے بڑا ٹھیکیدار سمجھتے ہیں مگر ان کے تمام دعوے باطل ہیں . وہ کفر کے راستے پر گامزن اور گمراہی کی نمائندگی کرتے ہیں اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں . انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذی روح کو آگ میں جلانا صرف اللہ کے اختیار میں ہے . اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو آگ میں جلانے والوں کا کوئی دین ، ایمان اور اخلاق نہیں ہے . یہ مجرمانہ حرکت ایک مفسد اور فتنہ پرور گروہ کی کارستانی ہے . دنیا اسے اسلام کی نمائندہ نہ سمجھے
 

Shakil-A

Regular Member
Jun 6, 2011
140
28
1,128
سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسلام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ الاظہر کے خطیبِ اعلیٰ شیخ احمد الطیب نے کہا کہ شدت پسندی کی بنیادی وجوہات قرآن و سنت کی غلط تشریحات ہیں . شیخ احمد الطیب نے مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اسلامی تعلیمات کی تشریح کے انداز میں اصلاحات کی اپیل کی . انہوں نے کہا اسکولوں اور جامعات کے اندر دیگر مسلمانوں کو بدعقیدہ قرار دینے والی تشریحات کی حوصلہ شکنی کرکے ہی مسلم امہ میں اتحاد بحال کیا جاسکتا ہے

مکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ انتہا پسند مسلمان نہ صرف مسلمانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ دنیا بھر میں اسلام کا امیج بھی خراب کر رہے ہیں

اسی كانفرنس میں ، سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اسلامی فریضہ ہے اور اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا اور تعلیمی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا . انھوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کی جانب سے مذہب کے غلط استعمال سے اسلام کا تشخص بری طرح مجروح ہوا ہے . دہشت گرد اپنے غیرانسانی کاموں کو اسلام سے جوڑتے ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ یہ منافق جھوٹ بول رہے ہیں
 
Top