اپنی راہِ زندگی کا فیصلہ تم خود کرو۔۔۔۔۔۔۔

  • Work-from-home

souless

Regular Member
Jun 20, 2013
136
84
78

ھم عورتوں سے گذارش کرتے ھیں کہ وہ اپنی شخصیتوں کو مَردوں کی شخصیتوں میں گُم نہ کر دیں ۔۔۔ اپنے دین کو مَردوں کے حوالے نہ کریں ۔۔۔ وہ مَردوں کا ضمیمہ نہیں ھیں ، اُن کی اپنی ایک مستقل شخصیت ھے ۔۔۔۔۔
عورتوں کو بھی مَردوں ہی کی طرح خدا کے روبرو پیش ھونا ھے ، اور اپنے اعمال و افعال کا خود حساب دینا ھے ۔۔۔ قیامت کے روز ہر عورت اپنی ھی قبر سے اُٹھے گی ، اپنے باپ یا شوھر یا بھائی کی قبر سے نہیں اُٹھے گی ۔۔۔۔
اپنے اعمال کا حساب دیتے وقت وہ یہ کہہ کر نہ چھوٹ جائے گی کہ ’ میرا دین میرے مَردوں سے پوچھو ‘ ۔۔۔ اپنے طریقِ زندگی کی وہ خود ذمّہ دار ھے ، اور اُسے خدا کے سامنے اس بات کی جواب دہی کرنی ھو گی کہ وہ جس طریقے پر چلتی رھی ، کیا سوچ کر چلتی رھی ؟ ؟
لہٰذا ھم یہ سوال خود عورتوں کے سامنے پیش کرتے ھیں اور اُن سے کہتے ھیں کہ اپنی راہِ زندگی کا فیصلہ تم خود کرو ، اور اس بات کا لحاظ کیے بغیر کہ تمھارے مَردوں کا فیصلہ کیا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔

(سیّد ابوالاعلٰی مودودی رح ، دین اور خواتین )
 
  • Like
Reactions: Dreem and Era_Emaan
Top