میکسیکو میں زلزلے سے فوری آگاہ کرنے والا سستا ترین آلہ تیار

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313

آلے کو دنیا کے ان ممالک میں بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہوں ہ جو فالٹ لائن پر واقع ہیں، موجد ایندرس فوٹو:فائل

میکسیکو سٹی: میکسیکو ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں اکثر زلزلہ آتا ہے اور کئی بار اپنے ساتھ تباہی بھی کی داستانیں بھی رقم کرچکا ہے جس میں اب تک ہزاروں انسان لقمہ اجل بن چکے لیکن اب زلزلے سے قبل اس کی اطلاع دینے والا ایک سستا آلہ تیار کر لیا گیا جو صرف 50 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے۔

ویسےتو میکیسکو میں پہلے سے کچھ جدید آلات کام کر رہے ہیں جو زلزلے سے خبردار کرتے ہیں ان آلات کی ضرورت اس وقت زیادہ شدت سے محسوس کی گئی جب 1985 میں آنے والے 8.1 شدت کے زلزلے سے 10 ہزار افراد ہلاک اور میکسیکو سٹی کے اکثر علاقے کھنڈر بن گئے، کافی کوششوں کے بعد 1991 میں سیسمک آلات تیار کرلیے گئے اور انہیں سینسرز سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کے مطابق فالٹ لائن کے ساتھ لگا دیا گیا اور اس کے رسیورز کو 5 بڑے شہروں میں نصب کیا گیا جو چند سیکنڈز قبل زلزلے سے لوگوں کو خبردار کردیتا ہے لیکن یہ سسٹم اتنا مہنگا تھا کہ اسے ہر کوئی نہیں خرید سکتا تھا، ایک آلے کی قیمت 3330 ڈالر تھی اس لے ان کو صرف اسپتالوں، اسکولوں، پبلک عمارتوں اور سب وے اسٹیشن پر ہی نصب کیا جاسکا۔ اب سوال یہ تھا کہ 2 کروڑ سے زائد آبادی کو زلزلے سے قبل کیسے خبردار کیا جائے۔

اس کا حل نکالنے کےلیےمیکسیکو کے مقامی ٹیکنالوجی کے ایک ماہر ایندرس مائرہ میدان میں آئے اور انہوں ایسا آلہ تیار کر لیا جس کی قیمت صرف 50 ڈالر ہے۔ اسے ’گرلو‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس کا سائز عام الارم کلاک جتنا ہے۔ انہوں نے مقامی انجینئرز کی مدد سے اس آلے کوتیار کیا جب کہ ان کا دعویٰ ہے کہ اب اس سے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب زلزلے کا آغاز ہوگا تو یہ آلہ تیز آواز نکالے کے ساتھ فلیش کرنے لگے گا جس سے عمارت میں بیٹھا شخص تیزی سے باہر نکل سکے گا۔ مائرہ نے کہا کہ وہ اس آلے کو دنیا کے ان ممالک میں بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو فالٹ لائن پر واقع ہیں اوراکثر زلزلے کی زد میں رہتے ہیں۔ ان میں نیپال، بھارت، امریکا کے مغربی ساحلی علاقے اور جنوبی امریکا کے وہ ممالک جو پیسفک کوسٹ پر واقع ہیں۔

ایندرس مائرہ یہیں نہیں رکے بلکہ وہ جلد ’گرلو ایکٹو‘ کے نام سے ایسی ڈیوائس متعارف کرانے والے ہیں جس میں لگے حرکت کو جانچنے والے حساس ڈیٹیکٹر، مائیکروپروسیسر اور وائی فائی ماڈیولز سیسمک سرگرمی کے سگنل کو اسمارٹ فون اور خصوصی طور تیار کردہ ایپس پر ظاہر کرے گا۔ جاپان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں زلزلے سے خبردار کرنے والے آلات پورے ملک میں نصب ہیں اور مائرہ میکسیکو میں بھی ایسا ہی چاہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مائرہ کا ایجاد کردہ یہ آلہ کس طرح ہزاروں زندگیوں زلزلے کی بے رحم جھٹکوں سے بچاتا ہے۔
 
Bird-Of-Paradise

TM ki Birdie
VIP
Aug 31, 2013
23,935
11,040
1,313
ώόήȡέŕĻάήȡ

informative
 
Top