چین کے گاؤں میں لوگوں نے بزرگوں کی صحت یابی کیلئے ہزاروں چوہے علاقے میں چھوڑدیئے

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313

چوہوں کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت نے فوری طورپر گاؤں ٹیم بھیجی جنہوں نے گاؤں والوں کو ان سے نجات دلائی۔ فوٹو فائل

بیجنگ: ہر ملک اور ثقافت اپنے اندر عجیب وغریب توہمات اور رسم و رواج رکھتی ہیں ایسی ہی ایک توہم پرستی کا مظاہرہ کیا چین میں جہاں کچھ لوگوں نے بزرگوں کی صحت کے لیے ایک ہزار چوہے گاؤں میں چھوڑ دیئے جس سے شاید انہیں صحت ملے یا نہیں لیکن گاؤں والوں کی صحت خطرے میں پڑ گئی ۔

چینی اخبار کے مطابق صوبہ گاؤنگ ڈونگ میں کچھ افراد نے اپنے ہی گاؤں میں ایک ہزار چوہے چھوڑ دیئے جنہوں نے گھروں میں گھس کر لوگوں کی ناک میں دم کردیا لیکن گاؤں والوں نے انہیں ٹھکانے لگانے کے لیے ایک فورس تشکیل دے ڈالی، اب چوہے آگے آگے اور گاؤں والے پیچھے لیکن چوہوں نے بھی ان کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور بہت ہی کم ان کے ہاتھ لگے لیکن جیسی ہی یہ خبرحکام تک پہنچی تو انہوں نے چوہوں کے خاتمے کے لئے فوری طورپر ٹیم روانہ کی جنہوں نے گاؤں والوں کو ان سے نجات دلائی۔

ادھر پولیس نے چوہوں کو گاؤں میں چھوڑنے والوں میں سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا اپنے بیمار بزرگوں کی صحت یابی کے لئے کیا۔

واضح رہے کہ چین میں عام رسم ہے کہ لوگ دوسروں کی مدد کے لئے عام طور پر کوئی نہ کوئی جانور جنگل میں چھوڑ دیتے ہیں۔
 
  • Like
Reactions: Princess_E

marib

Super Star
Sep 21, 2012
9,146
3,947
513
aasman
sehat yab k liy ya akhri dhaky k liy hhaha...ya to yee choohy jangi qadi hon gy hy na bro
 
Top