اپنے موبائل کو بنائیں انٹرنیٹ روٹر

  • Work-from-home

Just_Like_Roze

hmmmm ...
Super Star
Aug 25, 2011
7,884
5,089
1,313


ذرا اس بات کا تصور کریں: بجلی غائب ہوچکی ہے اور اپنے ساتھ گھر کے انٹرنیٹ کو بھی لے گئی ہے اور آپ کو کوئی دستاویز فوری ای میل کرنا ہے، وقت بہت کم اور صورتحال سخت ہے، آپ پھر کیا کریں گے؟ اپنے دوست کے گھر کا رخ کریں گے؟ یا ہوسکتا ہے کسی انٹرنیٹ کیفے کا؟ آپ کے پاس کیا آپشنز ہوں گے؟

پریشان نہ ہو کم از کم اس صورت میں جب آپ کے پاس ایک اسمارٹ فون ہو، اپنے اس اسمارٹ فون کو ہی موبائل انٹرنیٹ روٹر میں تبدیل کرکے اپنی ڈیوائسز کو کسی معمول کے وائی فائی کنکشن کی طرح استعمال کریں، اور ایسا کرنے کا طریقہ کار یہ رہا۔

آئی او ایس موبائل صارفین ان اقدامات پر عمل کریں۔

پہلا قدم: اوپن سیٹنگز اور پھر پرسنل ہاٹ اسپاٹ پر ٹیپ کریں
az.jpg



دوسرا قدم : آپ کے سامنے یہ ونڈو کھل جائے گی



ay.jpg

تیسرا قدم: اب آپ کامیابی سے اپنے پرسنل ہاٹ اسپاٹ کو بناچکے ہیں اور اس کو پاس ورڈ لگا کر آسانی سے لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہی
آنڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی یہ طریقہ کار ملتا جلتا ہے۔


پہلا قدم : ہوم اسکرین سے سیٹنگز میں جاکر وائرلیس اینڈ نیٹ ورکس کو کلک کریں اور وہاں سے ٹیٹھرنگ اینڈ موبائل ہاٹ اسپاٹ پر
ax.jpg


وہاں موبائل ہاٹ اسپاٹ کے بٹن پر کلک کریں جس کی نشاندہی اوپر دیئے گئے ایرو سے کی گئی ہے ، وہاں سے موبائل ہاٹ اسپاٹ سیٹنگ پر جاکر موبائل ہاٹ اسپاٹ کونفیگر پر کلک کریں
aw.jpg


ایک بار جب آپ کامیابی سے اپنی آنڈرائیڈ ڈیوائس پر یہ عمل مکمل کرلیں گے تو پھر اسے آپ کسی بھی لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

 
Top