Excessive Use Of Computer...

  • Work-from-home

NXXXS

~` Weird `~
Superior Member
Apr 24, 2012
114,993
11,776
1,113
کمپیوٹر کے زیادہ استعمال سے کلائیوں اور کہنیوں میں جو شدید درد نکل آتی ہے۔
اس کے لیے مزکورہ نسخہ تومفید ہے ہی تاہم اس کےلیے دنیا بھر میں ایکسر سائز کو زیادہ مفید گردانا جاتا ہے۔
جب ٹائپینگ کرتے کرتے ہاتھ تھک جائیں کلائیاں جواب دے جائیں اور کہنیوں میں درد شروع ہو جائے تو اٹھ کر سیدھے کھڑے ہوجائیں پھر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں ملائیں اور ہتھیلیاں باہر کی جانب رکھیں اور بازوؤں کو آگے کی طرف پھیلائیں جبکہ کلائیوں کو اس طرح اندر کی جانب دبائیں کہ یہ دباؤ انگلیوں پر پڑے

۔اس عمل کو کم از کم ایک منٹ جاری رکھیں اس عمل کو افاقہ ہونے تک باربار دہرایا جا سکتا ہے

بچوں میں کمپیوٹر کا استعمال جسمانی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے :

: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بچوں میں کمپیوٹر کا استعمال مختلف جسمانی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے

، طبی ماہرین کے مطابق کمپیوٹر کا زیادہ استعمال بچوں کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہورہا ہے ۔ ہر وقت ویڈیوگیمز کھیلنے والے اور کمپیوٹر استعمال کرنے والے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما متاثر ہورہی ہے

۔ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق بچے کمپیوٹر کے زیادہ استعمال سے گردن اور کمر درد میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق پرائمری اسکولوں کے تقریباً 72 فیصد بچوں کو گردن اور کمر درد کے علاج کے لئے ڈاکٹرز کے پاس لایا گیا

۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ بیماریاں بچوں میں کمپیوٹر کے زیادہ استعمال سے جنم لے رہی ہیں
 
  • Like
Reactions: pakistani_pari
Top