A Tribute To Umera Ahmad(umera Ahmad K Iqtabas)!

  • Work-from-home

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
اعتراف کا لمحہمحبت اور عزت نفس کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔محبت سب سے پہلے عزت نفس کو ختم کردیتی ہے....یا بندہ محبت کرلے....یا پھر اپنی عزت...ہاتھ کی مٹھی میں دونوں چیزیں اکٹھی نہیں آسکتیں۔اپنے کمرے میں آنے کے بعد وہ کچھ ایسا ہی محسوس کررہی تھی۔۔اسے یک دم بہت زیادہ تھکن کا احساس ہورہا تھا۔” ”کیا میں نے ٹھیک کیا ہے؟"کھڑکی کے پردے ہٹاتے ہوئے اس نے باہر پھیلی تاریکی میں جھانکتے ہوئے سوچا۔”کیا خود کو اس قدر گرا دینا ٹھیک ہے؟"وہ اب سینے پر بازو لپیٹے سوچ رہی تھی۔”یہ جاننے کے باوجود کے عمر اور جوڈتھ....پھر آخر میں اپنے لیئے کس رول کو انتخاب کرنا چاہ رہی ہوں؟"اس نے اپنے ہونٹ بھینچ لیئے۔”یہ جاننے کے باوجود کہ عمر شائد کبھی بھی مجھ میں شادی کے لیئے انٹرسٹڈ نہیں رہا۔میں اس سے پھر بھی یہ تعلق کیوں قائم کرنا چاہتی ہوں۔"اس نے ایک گہرا سانس لیا۔”آخر عمر ہی کیوں...."وہ خود کو بے حد بےبس محسوس کررہی تھی۔”شاید میں ابھی بھی میچیور نہیں ہوئی ہوں....شاید میں کبھی بھی میچیور نہیں ہوسکتی .....یا پھر عمر جہانگیر وہ حد ہے جہاں میری میچیورٹی ختم ہوجاتی ہے۔میرے حواس خمسہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں....پھر میں صرف وہ دیکھتی ہوں‘وہ سنتی‘اور وہ کہتی ہوں جو اس کی خواہش ہوتی ہے.....کیا اسی کیفیت کو محبت کہتے ہیں۔"اسے اپنی آنکھیں دھندلی ہوتی محسوس ہوئیں۔اعتراف کا لمحہ عزاب کا لمحہ ہوتا ہےامربیل از عمیرہ احمد
 
shzd

*$* ShAzi Ch00zA *$*
Super Star
Jun 24, 2013
5,292
1,542
1,313
jannat
Naahh..:p
wrong fehmi alag hai..:D
chlo g

yeh taqreeban ek hi cheez hy jnb...

happy fehmi apny aap ko ghlti se achha smjhny ko kehty hn..................
aur wrong fehmi ghlti se kisi ko bura smjhny ko..... lacnow walon urdu kab seekho gy

@Mahen
 
AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
وہا
ں بیٹھے ہوئے زندگی میں پہلی بار میں نے سوچا ۔ ۔ ۔ کیا ضروری تھا کہ میں فوج میں آتا۔ ۔ ۔ اور اس قوم کے لیئے ان پہاڑوں پر اپنے جسم کے حصوں کو باری باری خود سے جدا ہوتے دیکھتا۔ ۔ ۔ جو یہ بھی نہیں جانتی کہ شہید یا غازی کا احترام کیا ہوتا ہے۔

20 سال بعد جب میں بھی ایسے کسی سٹیج پر یہ بتانے جاؤں گا کہ میرے سینے پر ہاتھ کٹوا کر سجایا جانے والا یہ تمغہ میرے لئے کیا معنی رکھتا ہے۔ ۔ ۔ تو شائید میں بھی کریم بخش کی طرح بات کرتے ہوئے لڑکھڑاؤں گا۔ ۔ ۔ اور شائید میرے انٹرویوکے بعد بھی حاضرین اگلے کسی مہمان کی بجائے کسی سنگر کو بلوانے کی فرمائش کریں گے تاکہ اس بوریت کا سد باب ہو سکے جو انھیں پچھلے چند منٹوں کے دوران ہوئی۔ میں کیوں پاکستان کی ان نسلوں کی لیئے اپنا حال قربان کروں جن کے لئے ہر چیز گانے سے شروع ہو کر ناچنے پر ختم ہو جاتی ہے۔ جن کے لئے ہر اہم تہوار چھٹی کا ایک اور دن اور ایک اور میوزیکل ایوننگ سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔
زندہ قومیں اپنے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو بھلاتی نہیں ہیں مگر ان کے پاس ان قربانیوں کے لئے عزت نہیں ہوتی۔
از عمیرہ احمد
ہلال جراءت
 
  • Like
Reactions: Hoorain

urdu aaty hai mujhe({sad)}
 
H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313

اعتراف کا لمحہمحبت اور عزت نفس کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔محبت سب سے پہلے عزت نفس کو ختم کردیتی ہے....یا بندہ محبت کرلے....یا پھر اپنی عزت...ہاتھ کی مٹھی میں دونوں چیزیں اکٹھی نہیں آسکتیں۔اپنے کمرے میں آنے کے بعد وہ کچھ ایسا ہی محسوس کررہی تھی۔۔اسے یک دم بہت زیادہ تھکن کا احساس ہورہا تھا۔” ”کیا میں نے ٹھیک کیا ہے؟"کھڑکی کے پردے ہٹاتے ہوئے اس نے باہر پھیلی تاریکی میں جھانکتے ہوئے سوچا۔”کیا خود کو اس قدر گرا دینا ٹھیک ہے؟"وہ اب سینے پر بازو لپیٹے سوچ رہی تھی۔”یہ جاننے کے باوجود کے عمر اور جوڈتھ....پھر آخر میں اپنے لیئے کس رول کو انتخاب کرنا چاہ رہی ہوں؟"اس نے اپنے ہونٹ بھینچ لیئے۔”یہ جاننے کے باوجود کہ عمر شائد کبھی بھی مجھ میں شادی کے لیئے انٹرسٹڈ نہیں رہا۔میں اس سے پھر بھی یہ تعلق کیوں قائم کرنا چاہتی ہوں۔"اس نے ایک گہرا سانس لیا۔”آخر عمر ہی کیوں...."وہ خود کو بے حد بےبس محسوس کررہی تھی۔”شاید میں ابھی بھی میچیور نہیں ہوئی ہوں....شاید میں کبھی بھی میچیور نہیں ہوسکتی .....یا پھر عمر جہانگیر وہ حد ہے جہاں میری میچیورٹی ختم ہوجاتی ہے۔میرے حواس خمسہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں....پھر میں صرف وہ دیکھتی ہوں‘وہ سنتی‘اور وہ کہتی ہوں جو اس کی خواہش ہوتی ہے.....کیا اسی کیفیت کو محبت کہتے ہیں۔"اسے اپنی آنکھیں دھندلی ہوتی محسوس ہوئیں۔اعتراف کا لمحہ عزاب کا لمحہ ہوتا ہےامربیل از عمیرہ احمد
i happnd to read this novel long ago.. really beautiful
and i guess the JAAN of this iqtabas is in last line..
"Aitraaf ka lamha Azaab ka hota he"

beautiful sharing...

:)
 
AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
i happnd to read this novel long ago.. really beautiful
and i guess the JAAN of this iqtabas is in last line..
"Aitraaf ka lamha Azaab ka hota he"

beautiful sharing...

:)
bilkul sahii..
 
H@!der

Super Star
Feb 22, 2012
8,413
3,070
1,313

وہا

ں بیٹھے ہوئے زندگی میں پہلی بار میں نے سوچا ۔ ۔ ۔ کیا ضروری تھا کہ میں فوج میں آتا۔ ۔ ۔ اور اس قوم کے لیئے ان پہاڑوں پر اپنے جسم کے حصوں کو باری باری خود سے جدا ہوتے دیکھتا۔ ۔ ۔ جو یہ بھی نہیں جانتی کہ شہید یا غازی کا احترام کیا ہوتا ہے۔

20 سال بعد جب میں بھی ایسے کسی سٹیج پر یہ بتانے جاؤں گا کہ میرے سینے پر ہاتھ کٹوا کر سجایا جانے والا یہ تمغہ میرے لئے کیا معنی رکھتا ہے۔ ۔ ۔ تو شائید میں بھی کریم بخش کی طرح بات کرتے ہوئے لڑکھڑاؤں گا۔ ۔ ۔ اور شائید میرے انٹرویوکے بعد بھی حاضرین اگلے کسی مہمان کی بجائے کسی سنگر کو بلوانے کی فرمائش کریں گے تاکہ اس بوریت کا سد باب ہو سکے جو انھیں پچھلے چند منٹوں کے دوران ہوئی۔ میں کیوں پاکستان کی ان نسلوں کی لیئے اپنا حال قربان کروں جن کے لئے ہر چیز گانے سے شروع ہو کر ناچنے پر ختم ہو جاتی ہے۔ جن کے لئے ہر اہم تہوار چھٹی کا ایک اور دن اور ایک اور میوزیکل ایوننگ سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔
زندہ قومیں اپنے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو بھلاتی نہیں ہیں مگر ان کے پاس ان قربانیوں کے لئے عزت نہیں ہوتی۔
از عمیرہ احمد
ہلال جراءت

absolutely true.. n to the point..
 
  • Like
Reactions: Haya_Fatima

AnadiL

••●∂ιѕαѕтєя●••
VIP
Nov 24, 2012
72,933
23,237
1,313
اقتباس عمیرہ احمد کی کتاب '' مات ہونے تک '

مرد ھر بازی دماغ سے کھیلتا ھے کبھی کبھار کوئی ایک بازی ایسی ھوتی ھے جسے وہ دل سے کھیلتا ھے ۔ اورجس بازی کو وہ دل سے کھیلتا ھے اس میں مات کبھی نہیں کھاتا کیونکہ وہ بازی انا کی بازی ھوتی ھے ۔

عورت ھر بازی دل سے کھیلتی ھے مگر کبھی کبھار کوئی ایک بازی ایسی ھوتی ھے جسے وہ دماغ سے کھیلتی ھے اور اس وقت کم ازکم اس بازی میں کوئی اس کے سامنے کھڑا رہ سکتا ھے نہ اسے چت کر سکتا ھے اور وہ بازی بقا کی بازی ھوتی ھے ۔
 
Top