السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
جزاک اللہ ناصر بھائی ...ماشاء اللہ آپ نے بہت اچھا ٹاپک شئیر فرمایا ....اور عوام کو مفید معلومات سے آگاہ فرمایا
بے شک ہم سب مسلمانوں کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینا چاہیے...... اور آپس میں ہرگز ہرگز تفرقہ نہیں ڈالنا چاہیے ....بے شک ہم سب صرف مسلمان ہیں....... اور ہم سب ایک ہی نبی کریم صلیٰ*اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں ...اور ہم سب کو اپنے اختلافات بھلا کر ایک اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر متحد ہوجانا چاہیے..یقینا اسی میں ہم سب کی دنیا و آخرت کے بھلائی ہے
باقی میرے دوست ہمیں آپ کے مضمون کے کچھ حصوں پر چند اشکالات ہیں ..جن کو ہم آپ کے ساتھ شئیر بھی کرنا چاہیں گے اور ساتھ ہی آپ کی مفید معلومات کی روشنی میں ان اشکالات کے جوابات بھی جاننا چاہیں گے ...امید ہے کہ آپ ہمارے اشکالات کی مختصر وضاحتیں پیش فرمائیں گے .
ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہم اپنے اشکالات پیش فرمائیں گے.
ایک بار پھر اس خوبصورت شئیرنگ کا بہت شکریہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے .آمین